Category: اہم خبریں

  • عمران ،ٹرمپ ملاقات ہو گی آج، آرمی چیف بھی ہوں گے ہمراہ

    عمران ،ٹرمپ ملاقات ہو گی آج، آرمی چیف بھی ہوں گے ہمراہ

    وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آج ہو گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ملاقات میں ہمراہ ہوں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آج ہو گی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ملاقات میں شریک ہوں گے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے وفد کے رکن کی حیثیت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وائٹ ہاؤس میں میٹنگ میں شریک ہوں گے،وزیراعظم کے وفد کی وائٹ ہاؤس میں میٹنگ کے بعدآرمی چیف پینٹا گون کا دورہ کریں گے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کامزید کہنا تھا کہ پینٹا گون میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع رچرڈ سپینسرسے ملیں گے،آرمی چیف امریکی چیف آف سٹاف جنرل مارک اے ملے سے بھی ملاقات کریں گے پینٹاگون میں آرمی چیف امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈسے بھی ملیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر یہاں واشنگٹن میں ہیں۔پاکستان کی عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے. وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا ، وزیراعظم نے کل امریکا میں مصروف ترین دن گزارا، سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی.

    وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔ وہ امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپیٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب بھی کریں گے، پھر امریکی صحافیوں سے بات چیف ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی سے ملاقات کا شیڈول بھی طے ہے جس کے ساتھ ان کا دورہ امریکا مکمل ہو جائے گا۔

    قبل ازیں امریکا پہنچنے پر ایئر پورٹ پر وزیر اعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ وزیراعظم عمران خا ن کی واشنگٹن ڈی سی آمد پر پاکستانی کمیونٹی خوشی سےنہال ہوگئی۔ واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس پہنچنے پر پاکستانی کمیو نٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم عمران کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ بےتاب نظر آئے۔ ایئر پورٹ سے وزیر اعظم پاکستان ہاؤس پہنچے اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اپنے قائد کو ویلکم کہنے کیلئے پاکستان ہاؤس کے باہر موجود تھی۔ خواتین اور بچوں کا جوش بھی قابل دید تھا، کارکنان کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ اور پارٹی ترانوں پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان ہاؤس کےاطراف قومی اورپی ٹی آئی پرچموں کی بہار ہے۔عمران خان کی آمد کے ساتھ ہی فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر سیکیو رٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، وزیراعظم عمران خان قطر ائیر ویز کے ذریعے امریکا پہنچے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر 50 ہزار ڈالر خرچ آئے گا جبکہ اس سے قبل پاکستان کے وزراء اعظم کے دورہ امریکا پر چار لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر خرچ آتا تھا

  • ٹرمپ سے ملاقات کیلیے پرچی نہیں لایا، طاقتور لوگ جیل میں ،یہ ہے اصل تبدیلی،وزیراعظم

    ٹرمپ سے ملاقات کیلیے پرچی نہیں لایا، طاقتور لوگ جیل میں ،یہ ہے اصل تبدیلی،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے جیب میں پرچیاں نہیں لایا، ملک میں جاگیردارانہ نظام اور خاندانی سیاست کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں، میرا کوئی رشتہ دار یا دوست کسی عہدے پر نہیں ہے، ہم نے اداروں کو آزاد کیا ہے، کسی کے اوپر ہم نے کیس نہیں بنایا، آپ کو ہر سال پاکستان تبدیل ہوتے ہوئے نظر آئے گا۔ مشکل وقت جلد ختم ہونے والا ہے، ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے، قومی دولت لوٹنے والے جو مرضی کر لیں ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا پڑے گا، کسی صورت میں بھی کسی کو این آر او نہیں دوں گا، این آر او کیلئے دوسرے ملکوں سے سفارشیں آ رہی ہیں، ملک کے طاقتور لوگ جیل میں ہیں، یہ ہے اصل تبدیلی، جتنا مرضی شور مچا لیں پیسہ واپس کر کے ہی جیل سے باہر نکل سکتے ہیں، دھرنے کیلئے کنٹینر دینے کو تیار ہوں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن میں ہیں، نے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے سفر کر کے آئے بچوں، بڑوں اور خواتین کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے یہ لوگ اپنے قائد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے سفر کر کے کیپیٹل ون ایرینا پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی ۔ شرکاءنے وزیراعظم کے پہنچنے پر کھڑے ہو کر ان کااستقبال کیا اور وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا. وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیلئے پاکستانی وقت کے مطابق رات دوبجے ایرینا سٹیڈیم پہنچے۔ سٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلاکر شرکاءکے نعروں کا جواب دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے.

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کے موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے مخصوص انداز سے شرکاء کا لہو گرمایا اور پاکستان میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی یاد تازہ کردی.

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے مجھے بہت عزت دی ہے اس کیلئے آپ لوگوں کا دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے سوچا تھا کسی ہوٹل میں کچھ لوگوں کو بلا کر بات کی جائے گی لیکن اتنی بڑی تعداد میں آپ لوگوں سے بات ہو رہی ہے یہ ایک نئی تاریخ ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نعرہ لگانے والے پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 22 سال سے وزیراعظم عمران خان کا نعرہ سنتا آ رہا ہوں لیکن اب میں وزیراعظم بن گیا ہوں آپ کو یقین ہو جانا چاہئے۔ پاکستانیو ایک چیز آپ نے یاد رکھنی ہے اللہ نے یہ جو ہمیں ملک دیا ہے، کسی کو پتہ نہیں ہے کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے۔ پاکستان اب ہر سال آپ کو تبدیل ہوتا ہوا نظر آئے گا، پاکستان ہر سال بہتری سے بہتری کی جانب سفر کرے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں جو ملک آگے گئے وہ میرٹ کی بنیاد پر آگے گئے، جمہوریت میں میرٹ اہم ہوتا ہے، لیڈر شپ میرٹ کی بنیاد پر ابھرتی ہے، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میرٹ کی وجہ سے دنیا کی کامیاب ترین ٹیم ہے، پاکستان میں کرکٹ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کو ملٹری ڈکٹیٹر نے لیڈر بنا دیا، نوازشریف کی وجہ سے شہباز شریف وزیراعلیٰ بنا رہا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کاغذ کا ٹکڑا دکھا کر لیڈر بن گئے، ولی خاندان کا بھی یہی حال ہے، مولانا فضل الرحمان بھی اسی طرح لیڈر بنے اور اس کے بھائی اور بچے بھی لیڈر بن گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی میں بہترین میرٹ ہے، جمہوریت میں لیڈر شپ عوام کو جواب دہ ہوتی ہے۔ جب کسی سے کرپشن کے بارے میں سوال پوچھتے ہیں تو وہ کہتا ہے انتقامی کارروائی کا رونا روتے ہیں۔ جب عدالت فیصلہ کرتی ہے تو کہتے ہیں کہ کیوں نکالا۔ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ سب نیا پاکستان بن رہا ہے، ہم نے کسی پر بھی کوئی نیا کیس نہیں بنایا ہم نے صرف اداروں کو آزاد کیا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 1985ءکے الیکشن میں پہلی دفعہ سیاست میں پیسے اور رشوت کا استعمال ہوا۔ سیاستدانوں کو خریدا گیا، چھانگا مانگا میں لوگوں کو بکتے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک چیزلا رہے ہیں کہ جو قوم کا سربراہ ہوتا ہے وہ قوم کو جوابدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سارے اکٹھے ہو گئے ہیں ایک دینی جماعت کا سربراہ ہے جو لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔ دوسری طرف اپنے آپ کو سیکولر سمجھنے والے لوگ ہیں وہ بھی ان کے پیچھے چل رہے ہیں، ان سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ میں این آر او دوں لیکن کسی صورت میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا، این آر او کیلئے دوسرے ملکوں سے سفارشیں آ رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بے نامی جائیدادیں اور منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجا گیا پیسہ واپس لا رہے ہیں، ہم نے طاقتور لوگوں کا احتساب شروع کر دیا ہے جو لوگ اربوں کھربوں روپے باہر لیکر گئے ہیں وہ واپس لانے کیلئے متعلقہ ملکوں سے بات چیت شروع کر دی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی تعلیمی نظام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کمزور تعلیمی نظام نچلے طبقے کو اوپر نہیں آنے دیتا، سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت بہتر کر رہے ہیں۔ ملک میں یکساں نظام تعلیم کیلئے کوشش کر رہے ہیں، مدرسے کے طالب علموں کو بھی دنیاوی تعلیم دی جائے گی، 8 لاکھ بچے انگلش میڈیم، سوا تین کروڑ اردو میڈیم اور پچیس لاکھ بچے مدرسوں میں جاتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خا ن کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جاگیردارانہ نظام اور خاندانی سیاست کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں، آج پاکستان میں عمران خان کا کوئی رشتہ دار یا دوست کسی عہدے پر نہیں ہے، مراد سعید اور حماد اظہر جیسے نوجوان آگے آئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ریکوڈیک منصوبہ رکنے کی تحقیقات کیلئے ہدایات دی ہیں، ریکوڈیک میں 200 ارب ڈالر کے معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، تھر میں 180 ارب ٹن کوئلہ کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے، کرپشن کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں معدنی ذخائر کو استعمال میں لانے کیلئے نہیں آتیں۔ کرپشن ختم کر کے پاکستان کو اوپر اٹھا کر دکھاﺅںگا۔ میرا خواب ہے کہ ملک کو اتنا اوپر لے جاﺅں کہ باہر سے لوگ نوکری کیلئے پاکستان آئیں۔ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر فلاحی ریاست بنائیں گے، پاکستان میں انصاف اور میرٹ کا نظام لائیں گے، پاکستان میں قانون ہر امیر اور غریب کیلئے برابر ہو گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کروں گا، اگلے ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین ٹیم کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت سب اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں، جب اقتدار میں آئے تو ہر ادارہ خسارے میں تھا، مشکل وقت جلد ختم ہونے والا ہے، ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سب تاجروں کو رجسٹرڈ ہونا پڑے گا، سب مل کر تھوڑا تھوڑا ٹیکس دیں تو ملک قرضوں کی دلدل سے نکل جائے گا۔ پاکستانی باقی ملکوں کی نسبت بہت کم ٹیکس دیتے ہیں۔ جنہوں نے ملک پر قرضہ چڑھایا ان سے ہی وصولی کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سب کرپٹ لوگ اکٹھے ہو گئے ہیں، احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ان کو دھرنے کیلئے کنٹینر دینے کو بھی تیار ہوں۔ جو مرضی کر لیں آپ کو ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا پڑےگا۔ نوازشریف جیل میں ٹی وی ، اے سی کی سہولت کا مطالبہ کرتے ہیں واپس جا کر یہ سہولیات ختم کر دوں گا۔ مجھے پتہ ہے مریم بی بی شور مچائیں گی، مریم بی بی جتنا مرضی شور مچا لے، پیسہ واپس کر کے ہی جیل سے باہر نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جیل سے زیادہ ہسپتال میں وقت گزارتا ہے، اس کو اب جیل میں ہی ر کھنا ہوگا، ملکی پیسہ واپس کریں تو آپ کو جیل سے باہر نکال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی بار بار کہتا تھا کہ میں نے کچھ کیا ہے تو جیل میں ڈال دیں، اب ہم نے اسے جیل میں ڈال دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کیا ہم اس وقت اکٹھے ہوں گے جب سب جیل میں ہوں گا، وزیراعظم نے کہا کہ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ سب جیل میں ہی اکٹھے ہونگے۔ ملک کے طاقتور لوگ جیل میں ہیں، یہ ہے اصل تبدیلی۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے جیب میں پرچیاں نہیں لایا۔ انہوں نے کہا کہ شروع سے کہہ رہا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے مذاکرات ہی مسئلے کا بہترین حل ہے۔ وزیراعظم عمر ان خان نے کہا کہ کبھی کسی کے سامنے نہ جھکا ہوں نہ بکا ہوں، میں اپنی قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں کبھی شرمندہ نہیں ہونے دوں گا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے میری بات مان لی، وزیراعظم کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

    ڈونلڈ ٹرمپ نے میری بات مان لی، وزیراعظم کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

    وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر کے سامنے مقدمہ پیش کروں‌ گا اور آپ کو شرمندہ نہیں ہونے دوں گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کیپٹل ارینا ون میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا، وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آج پیر کو ہونے والی ملاقات سے چند گھنٹے قبل وزیراعظم عمر ان خان نے قوم کو یقین دلایا کہ وہ ان کا مقدمہ امریکی صدر کے سامنے رکھیں گے اور کبھی قوم کو شرمندہ نہیں کرینگے۔

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں جس پر انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا رہا لیکن آج مجھے آپ کو بتاتے ہوئے یہ فخر ہے کہ امریکی صدر اور پوری دنیا مان رہی ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انشاءاللہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے آپ کا مقدمہ پیش کروں گا اور آپ کو شر مندہ نہیں کروں گا۔

    کیپیٹل ارینا ون میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی 22سالہ جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس نے حاضرین کو جذباتی کر دیا۔ دستاویزی فلم میں عمران خان کی کرکٹ سے لیکر وزیراعظم پاکستان بننے تک کی جدوجہد کا سفر دکھایا گیا۔ ویڈیو میں ان جلسوں کی بھی جھلکیاں دکھائی گئیں جس میں لاکھوں لوگوں کے اجتماع سے وزیراعظم عمران خان خطاب میں نئے پاکستان بنانے کے عزم کا اعادہ کر رہے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی نے مذکورہ دستاویزی فلم کو گہری دلچسپی سے دیکھا۔

    وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن میں ہیں، نے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے سفر کر کے آئے بچوں، بڑوں اور خواتین کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے یہ لوگ اپنے قائد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے سفر کر کے کیپیٹل ون ایرینا پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی ۔ شرکاءنے وزیراعظم کے پہنچنے پر کھڑے ہو کر ان کااستقبال کیا اور وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا. وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیلئے پاکستانی وقت کے مطابق رات دوبجے ایرینا سٹیڈیم پہنچے۔ سٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلاکر شرکاءکے نعروں کا جواب دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے.

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کے موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے مخصوص انداز سے شرکاء کا لہو گرمایا اور پاکستان میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی یاد تازہ کردی.

  • کرکٹ کے حوالہ سے وزیراعظم نے ایسا اعلان کیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے

    کرکٹ کے حوالہ سے وزیراعظم نے ایسا اعلان کیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ ورلڈ کپ کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کرکٹ کو درست کرینگے ،پاکستان میں کرکٹ کا دنیا سے سب سے زیادہ ٹیلنٹ ہے اور ہم نے اس ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے دورے کے دوران کیپیٹل ون ارینا میں پاکستانی کمیونٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی کرکٹ کو درست کرنے کا اعلان کیا، وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو نشانہ بنایا تو اسی طرح کرکٹ پر بھی خوب بولے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ ورلڈ کپ کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کرکٹ کو درست کرینگے۔ مجھے معلوم ہے کہ بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے لیکن میرے الفاظ کو یاد رکھیں انشاءاللہ آئندہ ورلڈ کپ میں ہم پیشہ ور اور بہترین ٹیم لائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک کو اصولوں پر کھڑا کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری قوم کو ٹیلنٹ دیا ہے اور وہ جہاں بھی گئے انہوں نے محنت سے اپنے آپ کو اٹھایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے انگلینڈ میں کرکٹ سیکھی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنا معیار بہتر بنانے کے بارے سکھانا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کا دنیا سے سب سے زیادہ ٹیلنٹ ہے اور ہم نے اس ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے۔

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکی تھی.

    وزیراعظم عمران خان جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن میں ہیں، نے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے سفر کر کے آئے بچوں، بڑوں اور خواتین کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے یہ لوگ اپنے قائد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے سفر کر کے کیپیٹل ون ایرینا پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی ۔ شرکاءنے وزیراعظم کے پہنچنے پر کھڑے ہو کر ان کااستقبال کیا اور وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا. وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیلئے پاکستانی وقت کے مطابق رات دوبجے ایرینا سٹیڈیم پہنچے۔ سٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلاکر شرکاءکے نعروں کا جواب دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے.

  • وزیراعظم نے امریکا میں ایسا اعلان کیا کہ پی پی اور ن لیگ کے ہوش اڑ گئے

    وزیراعظم نے امریکا میں ایسا اعلان کیا کہ پی پی اور ن لیگ کے ہوش اڑ گئے

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری سے جیل میں ٹی وی اور اے سی کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، مریم شور مچائے گی لیکن ہم نے فیصلہ کر لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کیپٹیل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران جیلوں میں قید سیاسی رہنماوں‌ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف کہتا ہے کہ جیل کا کھان اچھا نہیں ہے مجھے گھر سے کھانا لاکر کھلایا جائے، پھر انہوں نے ٹی وی اور ایئر کنڈیشن کی سہولت مانگ لی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد پاکستانیوں کو ایئر کنڈیشن کی سہولت میسر نہیں جبکہ کم از کم 60 فیصد کے پاس ٹی وی بھی نہیں ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ کوئی جیل کی سزا ہوتی ہے جس میں وہ رہ رہے ہیں۔ پاکستان واپس جاکر ان کے جیل خانوں سے ٹی وی اور ایئر کنڈیشنر کی سہولت واپس لے لیں گے، مجھے پتہ ہے کہ مریم بی بی بہت شور مچائیں گی۔ لیکن نواز اور زرداری اسی صورت جیل سے باہر آسکتے ہیں کہ وہ قوم کا لوٹا ہواپیسہ واپس کر دیں۔ جب بھی آصف زرداری جیل جاتا ہے تو وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ہسپتال پہنچ جاتا ہے اور وہ زیادہ تر قید تو ہسپتال میں گزارتا ہے، آصف علی زرداری آپ کو بھی ٹی وی اور ایئر کنڈیشنر کے بغیر جیل میں رکھیں گے.

    وزیراعظم عمران خان جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن میں ہیں، نے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے سفر کر کے آئے بچوں، بڑوں اور خواتین کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے یہ لوگ اپنے قائد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے سفر کر کے کیپیٹل ون ایرینا پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی ۔ شرکاءنے وزیراعظم کے پہنچنے پر کھڑے ہو کر ان کااستقبال کیا اور وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا. وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیلئے پاکستانی وقت کے مطابق رات دوبجے ایرینا سٹیڈیم پہنچے۔ سٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلاکر شرکاءکے نعروں کا جواب دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے.

  • اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم کا امریکہ میں دبنگ اعلان

    اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم کا امریکہ میں دبنگ اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول کاغذ کے ایک ٹکڑے پر پارٹی سربراہ بن گیا، احتساب شروع کیا تو سب اکٹھے ہو گئے، دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا، ہم نے کیس نہیں بنائے بلکہ نیب اور ایف آئی اے کو آزاد چھوڑا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی کے جلسہ سے رات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کے سامنے نیا پاکستان بنا رہے ہیں، طاقت ورجواب دینے کے بجائےسیاسی انتقام کارونا روتےہیں، شاہدخاقان عباسی سمیت تمام لوگوں پرتمام کیس پرانےہیں، ہم نےکیس نہیں بنائے،صرف نیب اورایف آئی اےکوآزاد کیا۔ پاکستان میں اب طاقتورکمزورکے لیےایک ہی قانون ہوگا.

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں میرٹ کاسسٹم لانا ہے، جمہوریت کی کامیابی کی وجہ میرٹ کی بالا دستی اور بادشاہت کی ناکامی کی وجہ میرٹ کی عدم موجودگی اور اقرباءپروری ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ملک دنیا کے دیگر ملکوںکے مقابلے میں پیچھے رہ گیا ، پہلے ڈکٹیٹر نے نواز شریف کو اٹھایا اورپھر اس کا بھائی شہباز شریف لیڈر بن گیا، بلاول بھٹو بھی کاغذ کے ایک ٹکڑے پر پارٹی کا سربراہ بن گیا، ولی خان کا بھی خاندان اپنی جماعت کی سربراہی کر رہا ہے اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی بھی لیڈر بنے پھر رہے ہیں۔ آج ہم نے طاقت ورکااحتساب شروع کیا ہے توسب اکٹھے ہوگئے ہیں۔ مولانا فضل رحمان دینی زرداری سیکولر اور مسلم لیگ (ن) جسے اپنے نظریے کا ہی پتا نہیں ،سب کے سب صرف ایک ہی مقصد کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں اور وہ مقصد این آراو ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا ادھرسے ادھر ہوجائے کسی کو این آر اور نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان دین کےنام پرسب کو لےکرآگئےہیں، پہلی بارپاکستان کی اسمبلی ڈیزل کےبغیرچل رہی ہے، خودکوسیکولرکہنے والابلاول بھی ان کے ساتھ مل گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماراملک صرف بدعنوانی اور رشوت کی وجہ سے پیچھے رہ گیاہے، کرپشن سے پاک صاف پاکستان بنائیں گے۔ ان کی بے نامی جائیدادوں کا ضبط کرنا شروع کر دیا ہے اور منی لانڈرنگ سے بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کے لئے مختلف ملکوں سے بات چیت شروع کر دی ہے۔ پاکستان میں جو تاجرکہ رہے ہیں ایف بی آر سے رجسٹرڈ نہیں ہوں گے، ملک کو قرضوں کے بحران سے نکالنے کے لئے انہیں رجسٹرڈ ہوناپڑے گا۔ پاکستان کومعاشی بحران سے نکال کراپنے پاؤں پرکھڑاکریں گے. وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمران اربوں روپےملک سےباہرلے کرگئےہیں، وقت آگیاہےکہ پاکستان بدلےگا، جومرضی کریں، دھرنادیں، جلسےجلوس کریں، پیسہ واپس کرناپڑےگا۔ عمران خان کا کوئی رشتہ دارکسی عہدے پرنہیں، جاگیردارانہ نظام ختم ہوگا توملک میں میرٹ آئےگا، پاکستان دیکھتےدیکھتےترقی کرےگا۔

    وزیراعظم عمران خان جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن میں ہیں، نے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے سفر کر کے آئے بچوں، بڑوں اور خواتین کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے یہ لوگ اپنے قائد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے سفر کر کے کیپیٹل ون ایرینا پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی ۔ شرکاءنے وزیراعظم کے پہنچنے پر کھڑے ہو کر ان کااستقبال کیا اور وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا. وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیلئے پاکستانی وقت کے مطابق رات دوبجے ایرینا سٹیڈیم پہنچے۔ سٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلاکر شرکاءکے نعروں کا جواب دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے.

  • عمران خان کا خطاب، کیپیٹل ون ارینا میں میلہ سج گیا، پاکستانیوں میں جوش و خروش دیکھ کر امریکی حیرت زدہ

    عمران خان کا خطاب، کیپیٹل ون ارینا میں میلہ سج گیا، پاکستانیوں میں جوش و خروش دیکھ کر امریکی حیرت زدہ

    وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ میں خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اس وقت کیپٹل ون ایرینا کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعدادموجودہے, ارینا میں میلہ سج چکا ہے اور اریناون میں بڑی بڑی سکرینیں نصب کردی گئی ہیں جہاں‌ لوگ وزیر اعظم کا خطاب سن سکیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان تین روزہ دورہ پر امریکہ میں‌ موجود ہیں جہاں ان سے دورے کے پہلے روز پاکستانی سفارتخانے میں تاجروں، سرمایہ کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی تاجروں ،سرمایہ کاروں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، دوسری جانب سرمایہ کاروں نے عمران خان کے ویژن کو سراہا،

    رپورٹ‌ کے مطابق امریکہ میں اس وقت وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں زبردست جوش وخروش پایا جارہاہے، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ارینا میں وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے 22 ہزار پاکستانیوں کی شرکت متوقع ہے، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں کپیٹل ون ارینا کے گرد موجود ہیں، پاکستانیوں نے اس موقع پر قومی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور وہ پاکستان اور عمران خان کے حق میں نعرے بلند کررہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کاخطاب راہ راست دکھانے کیلئے ایرینا میں بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں، پاکستانی ہیوسٹن سےبھی وزیراعظم کاخطاب سننےآئےہیں، کینیڈاکےشہرٹورنٹوسےبھی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کاخطاب سننےآئےہیں، کیپٹل ون اریناکےباہر پاکستانیوں کی جانب سے ملی ترانےگا کروطن سےمحبت کااظہار کیا جارہا ہے،

    وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں پائے جانے والے جوش و خروش کو دیکھ کر امریکی کمیونٹی حیرت میں مبتلا ہے اور ان کی جانب سے بھی خوشی کا اظہا رکیا جارہا ہے، پاکستانیوں کی طرف سے سبز ہلالی پرچم لہرائے جارہے ہیں،

  • وزیراعظم کا امریکا میں مصروف ترین دن،سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا

    وزیراعظم کا امریکا میں مصروف ترین دن،سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا

    وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں مصروف ترین دن گزارا ، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی تاجروں ،سرمایہ کاروں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، دوسری جانب سرمایہ کاروں نے عمران خان کے ویژن کو سراہا،

    امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے چوٹی کے پاکستانی بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے بااثر ممبر طاہر جاوید نے وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی ۔ طاہرجاوید نے پاکستان کانگریس فاﺅنڈیشن کی بنیاد رکھی جو116 ویں کانگریس میں کانگریشنل پاکستان کاکس میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔ جاوید انور کے ہمراہ سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معاشی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے تذویراتی وقوع اور خطے کی سرحدوں کے ساتھ مربوط رابطوں کی وجہ سے یہاں بھرپور کاروباری مواقع ہیں۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال کو سراہا اور توانائی اور سیاحت سمیت جن شعبوں میں وہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کی نشاندہی بھی کی

    وزیراعظم عمران خان اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بجے امریکہ میں عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے۔ ملک کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم کا یہ پہلا جلسہ ہے۔ جلسہ میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔ کیپیٹل ارینا میں ہونے والے جلسہ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان’’کیپٹل ون ارینا‘‘اسٹیڈیم میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرینگے،کیپٹل ون ارینا‘میں 20ہزارسے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ،امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کا اتنا بڑا ایونٹ پہلے کبھی نہیں ہوا. وزیراعظم کی تاریخ سازجدوجہد پرمبنی خصوصی دستاویزی فلم دکھانےکی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے تاریخی خطاب کریں گے ،وزیراعظم کی امریکا آمد پرکمیونٹی نہایت پرجوش اورمتحرک ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد تاجروں اور سرمایہ کاروں سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے فراہم سازگار ماحول سے استفادہ کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے یہ بات اتوار کو یہاں پاکستانی سفارتخانہ میں معروف پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں افینٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیاءچشتی، ریسورس گروپ کے بانی شراکت دار محمد خیشگی اور ریسورس گروپ کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر حسنین اسلم شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر میری ٹائم آفیئر سید علی حیدر زیدی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری بھی موجود تھے

    وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے حکومت کے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول کو اجاگر کیا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں کاروباری شخصیات کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول اور کاروبار کرنے کو آسان بنانے میں بہتری کے عمل، صنعتی شعبہ اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ناصر جاوید، اشرف قاضی اور شوکت دھنانی نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے تدریسی، مینوفیکچرنگ اور سٹیل کی صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے پاکستان کی سماجی۔ اقتصادی ترقی کے وژن کی تعریف کی۔

    وزیراعظم عمران خان سے سفیر منیر اکرم اور معروف تاجر شہال خان نے اتوار کو واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد اور وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی بھی اس موقع پر موجود تھے.

    وزیراعظم عمران خان کی کل امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں بھی شریک ہوں گے، پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔ وہ امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپیٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب بھی کریں گے، پھر امریکی صحافیوں سے بات چیف ہو گی۔

    وزیراعظم عمران خان امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی سے ملاقات کا شیڈول بھی طے ہے جس کے ساتھ ان کا دورہ امریکا مکمل ہو جائے گا۔

    قبل ازیں امریکا پہنچنے پر ایئر پورٹ پر وزیر اعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ وزیراعظم عمران خا ن کی واشنگٹن ڈی سی آمد پر پاکستانی کمیونٹی خوشی سےنہال ہوگئی۔ واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس پہنچنے پر پاکستانی کمیو نٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم عمران کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ بےتاب نظر آئے۔ ایئر پورٹ سے وزیر اعظم پاکستان ہاؤس پہنچے اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اپنے قائد کو ویلکم کہنے کیلئے پاکستان ہاؤس کے باہر موجود تھی۔ خواتین اور بچوں کا جوش بھی قابل دید تھا، کارکنان کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ اور پارٹی ترانوں پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان ہاؤس کےاطراف قومی اورپی ٹی آئی پرچموں کی بہار ہے۔عمران خان کی آمد کے ساتھ ہی فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر سیکیو رٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، وزیراعظم عمران خان قطر ائیر ویز کے ذریعے امریکا پہنچے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر 50 ہزار ڈالر خرچ آئے گا جبکہ اس سے قبل پاکستان کے وزراء اعظم کے دورہ امریکا پر چار لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر خرچ آتا تھا.

    وزیراعظم عمران خان مختصر وفد کے ہمراہ امریکا گئے ہیں اس فیصلے کو پاکستانیوں نے سراہا.

  • نواز شریف ڈیل، ایک ملک کے بادشاہ نے انکی طرف سے رقم دینے کا کہا لیکن…؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    نواز شریف ڈیل، ایک ملک کے بادشاہ نے انکی طرف سے رقم دینے کا کہا لیکن…؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ‌ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ مرجائیں گے دمڑی نہیں دیں گےلیکن آصف زرداری دےسکتےہیں، میں ان کا حامی ہوں کہ تھوڑے پیسے لے کر انہیں جانے دو،

    نواز شریف کی حکومت سے ڈیل، پچاس کروڑ کی پہلی قسط آ گئی، زرداری کے بھی سات بلین ڈالر آئیں گے، پی ٹی آئی لیڈر کا بڑا دعویٰ‌

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ‌رشید احمد نے کہاکہ ایک ملک کےبادشاہ نےکہاانکی طرف سےرقم دےسکتاہوں،عمران خان نےمنع کردیا، یہ لوگ رابطے میں تھے لیکن معاملہ کیوں نہیں ہوامعلوم نہیں، دو ٹیلی فون کا عینی شاہدہوں ،اس وقت ان کے رابطے تھے، عمران خان کہتے ہیں پیسا لیے بغیر نہیں چھوڑنا، نوازشریف تحریری طورپر 5روپے دینےکو تیارنہیں،

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    شیخ رشید نے کہاکہ ان کے پاس چار چار مشقتی ہیں کیا ایسا کوئی قانون ہے؟ عمران خان نے کہا شیخ رشید نرم بات کرنے لگے ہیں، میں نے کہا آپ کی وجہ سے میں نے لہجہ نرم کیا، ان سےپوچھیں ان کا ٹویٹر ٹھس کیوں ہوگیا تھا،

  • اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس کب ہو گا اور کیا امور زیر بحث آئیں گے؟ اہم خبر

    اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس کب ہو گا اور کیا امور زیر بحث آئیں گے؟ اہم خبر

    حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے بنائی گئی اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

    رہبر کمیٹی کا سربراہ ہو گا کون؟ حکومت مخالف تحریک سے قبل ہی سیاسی جماعتیں اختلافات کا شکار

    باٹی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہبر کمیٹی کا اجلاس جے یو آئی رہنما اکرم درانی کی زیرصدارت کل شام 5 بجے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ اجلاس میں 25 جولائی کو اپوزیشن کے احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی،

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کب آئے گی،رہبر کمیٹی نے کر لیا فیصلہ

    اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈروں کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ، سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد اور دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئیں گے،