مزید دیکھیں

مقبول

چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا دعویٰ مگر حقیقت کیا؟

آج خبریں گردش کرنے لگیں کہ چیئرمین نادرا کے عہدے پر ایک فوجی افسر کو تعینات کر دیا گیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے لیکن خیال رہے کہ اینکر پرسن فریحہ ادریس نے ایک ٹوئیٹ میں دعوی کیا تھا کہ لیفٹنٹ جنرل نعمان ذکریا کو نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

جبکہ یہ دعوی ایسے موقع پر کیا گیا جب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے تصدیق کی تھی کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے حوالے سے قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے خیال رہے کہ گزشتہ جمعرات کے روز اینکر پرسن سے گفتگو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
تاہم یاد رہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک 13 جون کو مستعفی ہو گئے تھے۔ ان کے خلاف ایف ائی اے میں تحقیقات چل رہی تھیں جن کا تعلق ڈیٹا لیک کے ایک مبینہ واقعے سے ہے جبکہ فریحہ ادریس کی جانب سے دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر افواؤں کا بازار گرم ہو گیا تاہم ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra