چین میں پاکستانی طلبا کو سہولیات کی فراہمی ، چیئرمین سینیٹ وفد کے ہمراہ کہاں پہنچ گئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا، سینیٹر ز دلاور خان ، ستارہ ایاز، محمد علی سیف، نصیب اللہ بازئی اور اشوک کمار بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ چین کو کرونا وائرس کے باعث درپیش مسئلے پر پاکستانی قوم چین کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کی سیاسی قیادت، پارلیمان اور عوام چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔کرونا وائرس ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے۔ مسئلے پر قابو پانے کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوںگی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ چین کی حکومت کے کرونا وائرس پر قابو پانے کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔پاکستانی طلباء کو سہولیات فراہم کرنے پر چین کی حکومت کے شکرگزار ہیں۔ ضرورت پڑی تو طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم بھی چین بھجوائی جائے گی۔ پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
چینی سفارتخانے پہنچنے پر چین کے سفیر یاو جنگ نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی و دیگر اراکین کا استقبال کیا۔ چین کے سفیر نے اظہار یکجہتی کرنے پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، پارلیمان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
چین کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی طلباء ہمارے لئے بہت عزیز ہیں۔ پاکستانی طلباءکو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ کیسز کافی کم ہو گئی ہیں
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
ایران کے بعد ایک اور پڑوسی ملک میں کرونا وائرس کا حملہ، پاکستان کے لئے شدید خطرہ
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
ایران میں کرونا وائرس سے 50 ہلاکتیں، عالمی ادارہ صحت کا شدید تشویش کا اظہار
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی
کرونا وائرس،کویت، بحرین میں بھی جا پہنچا، پی آئی اے نے کن ممالک کے ساتھ پروازیں کیں معطل؟