چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کے دوران چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار کی دعوت پر وانگ ژی دورہ پاکستان پر آئیں گے، پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحٰاق ڈار کریں گے،چینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اعلیٰ سطح کے روابط اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہے،چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاک چین تجارتی و معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا جائے گا۔
https://x.com/ForeignOfficePk/status/1957708801294876775
واضح رہے کہ 16 جولائی 2025 کو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایس سی او کانفرس کی سائیڈ لائنز پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت سی پیک پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔
آئی ایم ایف کے پاکستان سے مزید مطالبات
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا تھا وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار نے تیانجن میں ایس سی او کانفرس کی سائیڈ لائنزپر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے چینی ہم منصب وانگ ژی کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی تھی، اور اس موقع پر چین کی قیادت کی جانب سے دی گئی پرخلوص مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا تھادونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا تھا، جن میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور کثیرالجہتی تعاون شامل تھے، پاکستان اور چین کی ہر موسم کی تذویراتی شراکت داری کی مضبوطی پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں جاری قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مزید 4 کارکنوں کو سزائیں