انگلینڈ کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر الیسٹر کک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے دوران پاکستان میں قیام کے دوران مہمان نوازی اور کرکٹ کے معیار کی بھرپور تعریف کی ہے۔
پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں شامل الیسٹر کک نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، یہاں کی مہمان نوازی شاندار ہے، ہر کوئی دوستانہ ماحول میں ملا، کرکٹ کا معیار بھی بہت اچھا رہا۔ میں یہاں واپس آنا چاہوں گا۔کک نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہمیرے کرکٹ کیریئر میں پاکستان میں نہ کھیلنا ہمیشہ ایک کمی رہے گی، کبھی پاکستان میں ٹیسٹ یا کوئی میچ نہیں کھیل سکا، اس بات کا افسوس رہے گا۔”
اس دوران ان کی بابراعظم کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس نے شائقین کو بے حد محظوظ کیا۔
دوسری جانب، آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے خود کو مقامی قرار دیا اور پاکستانی پاسپورٹ کا مطالبہ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان کی بات کرتی ہوں، آپ میرے چہرے پر مسکراہٹ دیکھیں گے۔ یہ میرے لیے میرا دوسرا گھر ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ان کا پاکستان کا چھٹا دورہ ہے اور وہ آئندہ بھی آتی رہیں گی۔مجھے یہاں آنا، دوستوں سے ملنا، شہروں میں گھومنا اچھا لگتا ہے۔ میرا پاسپورٹ کہاں ہے؟ میں اب مقامی ہو گئی ہوں
ملی یکجہتی کونسل کا کم عمری کی شادی کے خلاف قانون مسترد کرنے کا اعلان
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی
صادق آباد:صحت کے نام پر فراڈ، نجی ہسپتال میں جعلی اپینڈکس آپریشنز ،ہسپتال سیل
اوگرا نے ایل پی جی مزید سستی کر دی، فی کلو قیمت میں 4 روپے 63 پیسے کمی
سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، فی تولہ مزید 1,400 روپے کم