کرونا کے مکمل قابو میں آنے کے بعد بھی 40 فیصد شہریوں کا 6 ماہ تک فضائی سفر نہ کرنے کا فیصلہ

کرونا کے مکمل قابو میں آنے کے بعد بھی 40 فیصد شہریوں کا 6 ماہ تک فضائی سفر نہ کرنے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے کرونا سے لوگ اتنے ڈر گئے ہیں کہ ایک سروے میں 40 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ وہ کورونا وبا کے کنٹرول ہونے کے بعد بھی کم از کم چھ ماہ تک ہوائی سفر نہیں کریں گے ۔

خبررساں ادارے کے کے مطابق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے سروے کیا جس میں یہ بات سامنے آئی ۔ اس سروے میں حصہ لینے والے صرف 14 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ وہ ہوائی سفر کے لئے انتظار نہیں کریں گے ۔تقریبا 46 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ ایک یا دو ماہ انتظار کرنے کے بعد ہی ہوائی سفر کرنا پسند کریں گے ۔

40 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ چھ ماہ یا اس سے بھی زیادہ انتظار کرنے کے بعد ہی اس کے بارے میں سوچیں گے ۔پہلے ہوائی سفر کرنے والے لوگوں کے درمیان کرائے گئے اس سروے میں چار فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ آگے ہوائی سفر بالکل بھی نہیں کریں گے ۔

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

سروے میں آٹھ فیصد نے کم از کم ایک سال تک اور 28 فیصد نے چھ ماہ تک انتظار کرنے کی بات کہی ہے ۔لوگوں نے مالی تنگی کی وجہ سے بھی اس وقت سفر نہ کرنے کے اشارے دیے ہیں ۔ سروے میں 69 فیصد لوگوں نے کہا کہ جب تک ان کی ذاتی مالی حالت مستحکم نہیں ہو جاتی وہ ہوائی سفر نہیں کریں گے ۔

راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوشاں

بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف ایگزیکٹو آفیسر الیگزینڈر ڈی کا کہنا ہے کہ وبا کے کنٹرول ہونے کے باوجود مسافروں کے اعتماد کو دوہرا دھچکا لگے گا ۔ ایک طرف اقتصادی کساد بازاری کی وجہ ان کی مالی حالت کمزور ہو گی تو دوسری طرف صحت کی سکیورٹی کے تعلق سے بھی ان کے ذہن میں شکوک و شبہات ہو ں گے۔ حکومت اور ہوا بازی صنعت کے لیے ساتھ مل کر مسافروں کا اعتماد قائم کرنے کے لئے کام کرنا ہو گا۔

پی آئی اے بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے کوشاں، لندن کے لئے فضائی آپریشن کا اعلان

Comments are closed.