عدالت میں وزیراعظم اورعام آدمی برابر،برطانوی عدالت میں شہباز شریف کی درخواست خارج

0
56

میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر،برطانوی عدالت میں شہباز شریف کی درخواست خارج

برطانوی عدالت میں شہباز شریف اور ڈیلی میل مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے وکلا نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا تھا تا ہم عدالت نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا شہباز شریف کے وکلا نے عدالت میں مزید وقت لینے کی درخواست دی گئی اور استدعا کی گئی کہ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں جواب کے لیے مزید وقت دیا جائے جس پر برطانوی عدالت کے جج جسٹس میتھیو نیکلن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں

شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران تاحال ڈیلی میل کے دفاع کا جواب نہیں دے سکے .عدالتی نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کو ڈیلی میل کی قانونی فیس ادا کرنا ہو گی، اسی مقدمے میں ڈیلی میل 9 بار عدالت سے تاریخ لے چکا ہے تا ہم پاکستان کے وزیراعطم شہباز شریف کو عدالت نے وقت نہیں دیا

خیال رہے کہ اخبار میں ڈیوڈ روز کے مضمون میں شہباز شریف اور ان کے داماد پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ سنگین الزامات عائد کیے جانے پر شہباز شریف اور علی عمران یوسف نے اخبار پر ہتک عزت کا مقدمہ کیا تھا۔

سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

واضح رہے کہ ڈیلی میل ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ شہباز شریف نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اپنے دورِ حکومت کے دوران زلزلہ متاثرین کی برطانوی امداد میں سے کچھ رقم شہباز شریف اور علی عمران یوسف نے غبن کیا اور منی لانڈرنگ سے بیرونِ ملک بھجوائی ہائی کورٹ کے جج سر میتھیو نکلائن نے ابتدائی سماعت میں مضمون کو انتہائی ہتک آمیز قرار دیا تھا۔

شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

مقدمہ دائر کرنے کے بعد اپنے وکیل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ یقین ہے کہ ہمیں عدالت سے انصاف ملے گا انھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ میرے خلاف یہ آرٹیکل سیاسی مقاصد کے لیے لکھا گیا تھاعمران خان اور شہزاد اکبر کی ہدایت پر جھوٹی خبر شائع کی گئی،عدالت میں حقائق سامنے لا کر دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیں گے مقدمہ دائر ہونے کے بعد کوئنز بینچ ڈویژن نے اخبار اور صحافی کو نوٹس جاری کیا تھا۔

شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

Leave a reply