کورونا وائرس کی نئی علامات سامنے آگئیں
عالمی وبا کورونا سے متعلق کی گئی تازہ ترین تحقیق میں وائرس کے نئے ویرینٹس کی کچھ مختلف علامات سامنے آئی ہیں۔
برطانیہ میں ہونے والی تازہ ترین تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹس کی علامات پرانے ویرینٹس سے کچھ مختلف ہیں جن میں گلے میں خراش، گلا خراب ہونا اورگلے میں درد کورونا کی نئی اور واضح ترین علامات ہیں۔
دوران تحقیق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سر درد اور بند ناک بھی کورونا کی علامات ہیں، اس کے علاوہ کھانسی، چھینکیں، کھردری آواز، تھکاوٹ اور پٹھوں کا درد کورونا میں عام ہیں۔