چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 6 نام تجویز کر دیے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط ارسال کیا ہے۔ خط میں چیف الیکشن کمشنر کی مدت مکمل ہونے پر آئینی طریقہ کار کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے تجویز کردہ ارکان میں قومی اسمبلی سے اسد قیصر، گوہر علی، حمید رضا اور لطیف کھوسہ جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز اور علامہ راجہ ناصر شامل ہیں۔عمر ایوب نے اپنے خط میں 15 جنوری کو لکھے گئے ایک سابقہ خط کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری بھی ناگزیر ہو چکی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے آئین کے آرٹیکل 213(2B) کے تحت تقرری کے عمل کا آغاز کرنے کی درخواست کی ہے۔
اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والی افغان خواتین کو دھمکیاں، گھروں سے کام کرنے کی اجازت
سندھ طاس سے چھیڑ چھاڑ ہوئی تو شملہ معاہدہ بھی زیر غور ہوگا،خواجہ آصف
برطانیہ کا اسرائیلی کارروائیوں پر سخت ردعمل،غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے
ناصرہ المعروف اداکارہ رانی بیگم ،تحریر :راحین راجپوت