مزید دیکھیں

مقبول

حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی...

پنجاب بھر میں دیہی مراکزصحت کے ملازمین کی ہڑتال، او پی ڈی بند

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائیز...

گوجرہ: دو بچے نہر میں ڈوب کرزندگی کی بازی ہار گئے

گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) نہر میں نہاتے...

فرشتہ مہمند کی نہیں پاکستان کی بیٹی، آواز اٹھائیں گے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کے ساتھ کیا کر دیا، قوم دیکھ رہی ہے. حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں خود گر رہی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے پنجاب کے شہر بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے کے حادثے میں انتقال پر افسوس کا اظہار کیا .اس موقع پر مسلم لیگ ن کے پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعدادبھی موجود تھی، مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہمند سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی بیٹی فرشتہ کی بے حرمتی کی گئی اور اسے قتل کر دیا گیا ، کوئی ہسپتال اس بچی کا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے تیار نہیں تھا حکام بالااس چیز کا نوٹس لیں ، وہ صرف مہمند کی نہیں بلکہ پاکستان کی بیٹی تھی ، مریم نواز نے مزید کہا کہ مہمند قبائل کے تمام بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں ، ہم فرشتہ کیلئے آواز اٹھائیں گے ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ حکومت گرانی چاہیے لیکن میں کہتی ہوں کہ اگر اس کی حکومت گر رہی ہو تو اپنے چار بندے کھڑے کر کے اس کی حکومت کو کھڑی رکھنا چاہیے تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ اس چہرے کے پیچھے کیا ہے .

واضح رہے کہ نواز شریف کے جیل جانے کے بعد انہوں نے پارٹی کی تنظیم نو کا کہا اور ساتھ کہا کہ پارٹی قیادت عوام کے ساتھ رابطہ رکھے، عوام میں جائے اور تبدیلی سرکار کے کارنامے گن کر بتائے، نواز شریف کی ہدایت کے بعد مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں پروگراموں کی ترتیب بنا لی ہے ،مریم نوا زاور حمزہ شہباز پروگراموں سے خطاب کریں گے، اس ضمن میں پہلا پروگرام 28 مئی کو وفاقی دارالحکومت کو اسلام آباد میں ہو گا.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan