فیفا ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے تیونس کو 0-1 سے شکست دیدی
دوحا:فیفا ورلڈکپ گروپ ڈی کےمیچ میں آسٹریلیا نے فیورٹ تیونس کو0-1 سےشکست دیدی۔الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں دونوں ٹیموں نےآغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم آسٹریلیا نے پہلے ہاف کے23 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے سبقت حاصل کرلی جو میچ کےاختتام تک برقرار رہی۔
فیفا ورلڈکپ؛برازیلین ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
تیونس نےمتعدد بار گول کرنےکےمواقع پیدا کیےتاہم ناکامی کامن دیکھنا پڑا،آسٹریلیا کی جانب سےمیچ کا واحد گول مچل ڈیوک نےگول اسکور کیا۔قبل ازیں گزشتہ روزامریکا اورانگلینڈ کےمیچ بغیر کسی گول کےبرابر رہا تھا جبکہ ایران نےسنسنی خیز مقابلےکےبعد ویلزکو0-2 سےشکست دی تھی۔
دوسری طرف غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتپ روز ایران اور ویلز کے درمیان میچ کے آغاز سے قبل سیکورٹی اسٹاف نے ایک خاتون مہسا امینی کی شرٹ اور پرچم پر “سیاسی، جارحانہ، یا امتیازی پیغامات” کے باعث اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا تھا۔اسی طرح اسٹیڈیم میں موجود ایک خاتون اور مرد کو مہسا امینی کی شرٹ لانے اور پرچم پر خواتین کی آزادی کے نعرے درج ہونے پر اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔
مسلسل دو میچز میں شکست: میزبان قطر ورلڈکپ سے باہرہوگیا
میچ سے قبل اسٹیڈیم کے اندر ایک خاتون جس کی آنکھوں سے گہرے سرخ آنسو نکلے ہوئے تھے، فٹ بال کی جرسی کو اونچا تھامے ہوئے تھی جس کی پشت پر مہسا امینی کا نام درج تھا جبکہ مرد نے ایران کا جھنڈا تھام رکھا تھا جس پر امتیازی پیغامات لکھے تھے۔مہسا امینی کی دو ماہ کی پولیس حراست میں موت ہوئی تھی، جس کے بعد سے ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔
پاکستان میں آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان
قبل ازیں قطر نے اسٹیڈیم میں شائقین کو مختصر لباس یعنی (کندھوں کو کُھلا رکھنے یا گھٹنے سے اوپر) کپڑے پہن کر میچ دیکھنے پابندی عائد کررکھی ہے۔