توہین تو ہوئی،کیس خارج ہو گیا ، فتنہ کو معافی ملی،مریم نواز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توہین عدالت کیس میں عمران خان کو معافی ملنے پر ن لیگی رہنما مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔
توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔ https://t.co/nVimAUvaaw
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2022
طیب بلوچ کہتے ہیں کہ اب خوش کہہ دیا تھا نہ کہ عمران خان توہین عدالت میں بھی بیل آؤٹ ہونگے جو عدالت چھٹی کے روز اسے ریلیف دینے کے لیے کھلتی ہے وہ بھلا کیسے اسکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرسکتی تھی۔
اب خوش کہہ دیا تھا نہ کہ عمران خان توہین عدالت میں بھی بیل آؤٹ ہونگے
جو عدالت چھٹی کے روز اسے ریلیف دینے کے لیے کھلتی ہے وہ بھلا کیسے اسکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرسکتی تھی۔
— Tayyab Baloch طیب بلوچ (@tayyabbalochpk) October 3, 2022
واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کا بیان حلفی منظور کر لیا گیا عمران خا ن کے خلاف شوکاز نوٹس خارج کر دیا گیا،