فوج کے خلاف بولنے پر مفتی کفایت اللہ کے متعلق وزیراعظم کا اہم فیصلہ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوج مخالف بیانات پر مفتی کفایت اللہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران جے یو آئی ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ فوج مخالف بیانیے کا موثر جواب دیا جائے۔اجلاس کے دوران پی ڈی ایم سربراہ سے متعلق عمران خان نے کہا کہ امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے اثاثے کیسے بنائے؟ کتنے بنائے،عوام کو آگاہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

Shares: