فوڈ پانڈا نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ سے شراکت داری کرلی ہے۔

باغی ٹی وی : فوڈ پانڈا پاکستان، ملک کا بڑا آن لائن فوڈ اور گروسری ڈیلیوری پلیٹ فارم ہے، جس کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کامیاب ترین فرنچائز اور 2 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہر بیٹی کی پیدائش پر قسمت بدلتے دیکھا ہے،شاہد آفریدی


اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں اور اس کے مالک علی نقوی ہیں فوڈ پانڈا کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل کیو کامرس پارٹنر کا درجہ دیا گیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فوڈ پانڈا کی پنک کٹس زیب تن کرے گی-


فوڈ پانڈا ملک کے آن ائن ڈیلیوری مارکیٹ پلیس کی قیادت کرنے والا ایپ اور ویب پر مبنی پلیٹ فارم ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں فوڈ، گروسریز اور ضروری اشیا کے آرڈر کیے جاتے ہیں۔


ملک بھر میں 20 ہزار سے زیادہ ریستوران، ہوم شیف، دکانیں اور پانڈمارٹس کے ساتھ کمپنی کا مقصد ملک بھر کے 40 سے زیادہ شہروں میں کاروبار میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

شاہد آفریدی کابطور چیف سلیکٹر کی ذمہ داری پوری ہونے پر پیغام

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کے بارے میں، سید وقاص اظہر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ فوڈ پانڈا پاکستان نےکہافوڈ پانڈا ہمیشہ پاکستانی سامعین کی نبض پر اپنی انگلی رکھنے میں کامیاب رہا ہے، اور کرکٹ ایک ایسا جذبہ ہے جو بار بار ان کے دلوں کو چھوتا ہے۔ ہم گزشتہ سیزن میں اپنی شراکت کی کامیابی کے بعد دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ دوبارہ شراکت کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ 2023 میں ان کے ساتھ کچھ دلچسپ چیزیں کریں گے۔

شراکت داری کے بارے میں اپنے خیالات کا اضافہ کرتے ہوئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا، "ہم فوڈ پانڈا پاکستان کے ساتھ ایک بار پھر شراکت کرنے کے لیے پرجوش ہیں، جو ملک میں کھانے اور گروسری کی آن لائن ڈیلیوری کے سب سے بڑے پلیٹ فارم ہیں۔ پاکستان بھر میں ان کی رسائی بے مثال ہے اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عمدگی کی وہ اقدار ہیں جو وہ ہمارے ساتھ بانٹتے ہیں۔ پچھلے سیزن میں اس پارٹنرشپ کے ساتھ ملک بھر میں ہماری رسائی کو دیکھتے ہوئے، پی ایس ایل 8 کے لیے اس شراکت داری کو جاری رکھنا ہمارے لیے فطری تھا۔

یقین ہے کہ بھارتی ٹیم کو وقت سے پہلے ویزے جاری ہوجائیں گے،پاکستان بیس بال فیڈریشن

اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ HBL PSL کے پہلے اور تیسرے سیزن کا فاتح۔ فرنچائز بین الاقوامی معیار کے مشق اور مسلسل ترقی کے عزم کے ساتھ پاکستانی کھیلوں میں تبدیلی لانے پر یقین رکھتی ہے۔

قبل ازیں ٹیٹرا پیک پاکستان نے 13 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےسیزن 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ آفیشل نیوٹریشن پارٹنر کے طور پر اپنی شراکت داری کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے 12 جنوری 2023 کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

ٹیٹرا پیک2019 سے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل نیوٹریشن پارٹنر رہا ہےاوریہ سیزن اس پارٹنرشپ کے پانچ سال مکمل کررہا ہے۔ دستخط کی اس تقریب میں دونوں فریقین کی جانب سے اعلی حکام نے شرکت کی۔اس تعاون کا مقصد محفوظ اور صحت بخش پیک شدہ دودھ کے استعمال کے غذائی فوائد اور صحت مند اور فعال طرززندگی کو برقرار رکھنےکے لیے اس کی اہمیت کے بارے میں شعور اجا گر کرنا ہے۔

شاہین آفریدی کابنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے دستبردار ہونے کا اعلان

اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے، ٹیٹرا پیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم نے کہا تھا کہ، محفوظ اور صحت بخش دودھ بھرپور ورزش کے بعد کھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ دودھ کو بیکٹیریا اور ملاوٹ سے محفوظ رکھا جائےجوکہ ہماری 6 لیرز والی پیکیجنگ ٹیکنالوجی سے ہی ممکن ہے جو کسی کیمیکل یا پری زرویٹیو کے استعمال کے بغیر دودھ کی غذائیت کو یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہمارا یہ تعاون ڈبے میں محفوظ اور غذائیت سے بھرپوردودھ کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کا ایک ذریعہ ہے۔

پی سی بی نےسابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پینشن میں اضافہ کردیا

Shares: