فرانس پنشن اصلاحات بارے مظاہرے؛ شاہ چارلس سوم کا دورہ منسوخ

0
70
Paris

فرانس میں اس وقت افراتفری دیکھنے میں آئی جب پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس فائر کیا اور پیرس میں لاٹھی چارج کرنے والے ہجوم جہاں ہزروں نے پنشن اصلاحات بارے مارچ کیا ہے

انگریزی اخبار ڈیلی میل کے مطابق فرانس میں پولیس نے پیرس میں احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کے گولی داغے ہیں۔ اور واضح رہے فرانس کے صدر کے پنشن کےلئے عمر بڑھائے جانےکے منصوبے پر ہزاروں احتجاجیوں نے ملک بھر میں مارچ کیا ہے۔ ملک گیر سطح پر جاری احتجاج کے 9ویں دن بھی ٹرین اور فضائی سفر متاثر ہے۔ جبکہ کئی اساتذہ نے کام روک دیا ہے۔ وسطی پیرس میں احتجاجی عام طور پر پُرامن ہیں۔ البتہ احتجاجیوں کے چھوٹے گروپوں نے دکانوں کی کھڑکیوں کو توڑا اور بورڈیاکس ٹاؤن کو آگ لگا دی ہے۔ پارلیمنٹ میں ووٹ کےبغیر ریٹائرمنٹ کی عمر دو سال بڑھائے جانے کے حکومت کے ایک قانون کے خلاف احتجاج شروع ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کے روز صدر میخواں نے کہا تھا کہ ملک بھر میں احتجاج کے بڑھنے کے باجود بھی اس قانون کو سال کے آخر تک نافذ کردیا جائے گا۔ کیونکہ انتہائی اہم چیز ہے اور ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے. فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں کی انتہائی متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف تین ماہ سے جاری احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 150 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں عالمی ادارے کے مطابق اب تک کے سب سے سنگین تشدد میں جمعرات کو مظاہرین کی فرانسیسی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے بعد بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ مظاہرین نے کئی شہروں میں سڑکوں پر نکل کر پُرتشدد احتجاج کیا اور پیرس کے ایک تاریخی مرکز میں آگ بھی لگا دی ہے.

تاہم پولیس نے کئی شہروں میں تشدد میں ملوث مظاہرین کو حراست میں لیا ہے جبکہ فرانسیسی صدر کی جانب سے اصلاحات اُن کی حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج بن کر سامنے آئیں جب ملک بھر میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین احتجاج کے لیے نکلے ہیں جبکہ خیال رہے کہ ایمانوئل میخواں کے فرانس میں دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہونے کے بعد یہ اُن کے خلاف سب سے بڑی عوامی احتجاج کی لہر ہے۔
مزہد یہ بھی پڑھیں؛
بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ
عمران خان کا افغان بچیوں کی تعلیم پر پابندی بارے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار
قومی اسمبلی؛ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی

عالمی اخبار کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اگلے ہفتے فرانس پہنچ رہے تھے لیکن اب یہ دورہ منسوخ ہوگیا ہے خیال رہے کہ یہ دورہ فرانسیسی ٹریڈ یونین کے منگل کو ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کرنے کے بعد منسوخ ہوا ۔ جبکہ شاہ چالس سوم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا اور وہ اس میں جنوب مغربی شہر بورڈو کا بھی دورہ کرنے والے تھے جہاں جمعرات کو مظاہرین نے سٹی ہال کے پورچ میں آگ لگائی۔ یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو فرانسیسی صدر کی جانب سے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اصلاحات واپس لینے سے انکار کے بیان کے بعد جمعرات کو غصے سے بھرے مظاہرین کی بڑی تعداد نے سڑکوں اور گلیوں کا رُخ کیا تھا۔ تاہم پیرس شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جہاں اہلکاروں نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا۔

Leave a reply