وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کراچی والوں کو خوش خبری سنائی کہ جامشورو سے کے ڈی اے 33 تک ٹرانسمیشن لائن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاق نے ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کو مکمل کرلیا ہے، جس کی مدد سے رواں سال موسمِ گرما میں کراچی کو 450 میگاواٹ اضافی بجلی دستیاب ہوگی۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ’جامشورو سے کراچی تک 130 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن مکمل کرلی گئی، ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کے بعد 31مارچ سے بجلی کی ترسیل ممکن ہوسکے گی. ’
منصوبے کی بروقت تکمیل سے نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک پاور کو 450 میگاواٹ اضافی بجلی دی جائے گی جبکہ کےای کوپہلے ہی نیشنل گرڈسے 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے‘۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ’کراچی کو گرمیوں کے موسم میں مجموعی طورپر1100میگاواٹ بجلی میسرہوگی‘۔

گرمیوں میں لوڈشیڈنگ سے نجات، وفاقی حکومت نے کراچی کو بڑا تحفہ دے دیا
Shares: