بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں ماہ 25 دسمبر کو ٹک ٹاکر زید درباے کے ساتھ رشےہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں تاہم اب اداکارہ نے اپنی شادی کے کارڈ کی تھیم بھی مداحوں سے شیئر کردی ہے-

باغی ٹی وی : بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان رواں ماہ 25 دسمبر کو معروف بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جاری ہیں اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو گوہر خان اور زید دربار کی شادی کے ڈیجیٹل کارڈ کی ویڈیو ہے جس میں اس جوڑی کی شادی کے کارڈ کی تھیم دکھائی گئی ہے

ویڈیو میں ان کے ’لاک ڈاؤن کی محبت کی کہانی‘ کے بارے میں سب کچھ ظاہر کیا گیا ہے کہ کیسے ان کی دوستی محبت میں بدلی اور کیسے زید دربار نے اپنی منگیتر کو پروپوز کیا۔

بالی وڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر یہ خوبصورت ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب ہم ملے تھے۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ GAZAbkahaiDin کا بھی استعمال کیا۔

گوہر خان اور زید دربار کی شادی کے ڈیجیٹل کارڈ کی ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُن کے کارڈ کی تھیم مکمل طور پر لاک ڈاؤن سے منسلک ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میڈیا کے مطابق دونوں 25 دسمبر کو نکاح کرنے جا رہے ہیں۔شادی کی تقریبات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ اس میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گے جبکہ شادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی۔

Shares: