گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی،والدین نے کروایا اغوا کا مقدمہ،لڑکی کہاں سے ملی؟
سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ,سندھ ہائیکورٹ نے 14 سالہ جویریہ کو بالغ ہونے تک پناہ شیلٹر ہوم بھیج دیا۔

14 سالہ جویریہ نے عبدالقدیر کے ساتھ والدین کی مرضی کے خلاف بھاگ کر کورٹ میرج کی تھی ۔جویریہ کے والد رشید احمد نے تھانہ شاہراہ نور جہاں میں جویریہ کے اغوا کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 18/2022 زیر دفعہ 365بی کے تحت درج کروایا تھا۔ تھانہ شاہراہ نور جہاں نے مقدمہ اے کلاس کرکے کیس کی تفشیش بند کرد ی تھی۔مغویہ کے والد رشید احمد نے اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایس ایس پی انویسٹیگیشن سینٹرل۔ودیگر کو فریق بناتے ہوے پٹیشن داخل کی تھی۔پٹیشنر نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ چھ ماہ سےمیری بیٹی اغوا ہے لیکن پولیس اسے برآمد نہیں کررہی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن کو مغویہ جویریہ کو برآمد کرنے کا حکم دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات ملنے کے بعد سندھ پولیس حرکت میں آئی اور مغویہ کو دریائے سندھ کو کشتیوں کے ذریعے کراس کرکے کچہ کے علاقے راجن پو ر سے مغویہ جویریہ کو برآمداور ملزم عبدالقدیر کو گرفتار کرکے لائے۔

پولیس نے مغویہ جویریہ اور ملزم عبدالقدیر کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کورٹ نمبر 8 کراچی سینٹرل میں پیش کیا مغویہ نے 164کے بیان میں کہا کہ میں نے شادی کی اور شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔جوڈیشنل مجسٹریٹ کورٹ نمبر 8 نے مغویہ کو پناہ شیلٹر ہوم اور ملزم عبدالقدیر کو جیل بھیج دیا۔پولیس نے مغویہ جویریہ کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کرکے رپورٹ پیش کی۔سندھ ہائیکورٹ نے 14 سالہ جویریہ کی عمر کے تعین کے لیے ایم ایس سندھ سروسز کو میڈیکل بورڈ بنانے کے حکم دیا۔عدالت نے میڈیکل بورڈ کو پندرہ دن میں مغویہ کی عمر کاتعین کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ پناہ شیلٹر ہوم کی لا آفیسرز کوپولیس کے ہمراہ میڈیکل بورڈ کے سامنے مغویہ 14 سالہ جویریہ کو بھی پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے مغویہ جویریہ کی میڈیکل رپورٹ آ نے تک مغویہ کو دارالامان بھیج دیا تھا۔

لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے مطابق میڈیکل رپورٹ آ نے کے بعد پولیس نے مغویہ جویریہ کو جسٹس آ فتاب احمد گورڑ کی کورٹ میں پیش کیا گیا میڈیکل رپورٹ کے مطابق مغویہ کی عمر 15/16 سال ثابت ہوئی مغویہ نے کہا کہ عدالت میں موجود میں اپنے شوہر عبدالقدیر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔عدالت نے مغویہ سے استفسار کیا کہ وہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے ۔ مغویہ کے انکار پر عدالت نے بالغ ہونے تک پناہ شیلٹر ہوم بھیجتے ہوے پٹیشن کو نمٹا دیا۔

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک

واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار

ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ

6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس، عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی

Shares: