آٹے،گھی اور مرغی کی قیمتوں میں کمی،انڈے مزیدمہنگے

معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو کی کمی کی گئی
0
93
wheat floor

لاہور: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں کمی کر دی گئی جبکہ ،پنجاب میں آج برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی جب کہ فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے،اور ملک میں آٹے کی قیمت میں ستمبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے-

باغی ٹی وی: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو کی کمی کی گئی بی آئی ایس پی رجسٹر صارفین کیلیے قیمت 325 روپے فی کلو کی کر دی گئی،دوسری جانب لاہور میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 5 روپے کمی سے 522 روپےجب کہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے کمی سے 348 روپے فی کلو ہو گئی ہےجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 303روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

علاوہ ازیں ملک میں آٹے کی قیمت میں ستمبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرمیں ملک میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈکی گئی جواگست کے مقابلہ میں 14 فیصدکم ہے، اگست میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت2823.53 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ سابقہ پولیس انسپکٹر ساتھی …

اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں اسلام آبادمیں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2935.45 روپے، راولپنڈی 2921.97 روپے، گوجرانوالہ 2776.36، سیالکوٹ 2783.10 روپے، لاہور2762.41 روپے، فیصل آباد2682.53 روپے، سرگودھا 2779.73 روپے، ملتان 2705.00 روپے، بہاولپور 2773. 33 روپے، کراچی 3 3018.41 روپے، حیدرآباد3016.39 روپے، سکھر2742.01 روپے، لاڑکانہ 2849.63 روپے، پشاور2765.12 روپے، بنوں 2722 .47 روپے، کوئٹہ 7 2797.33 روپے، اورخضدارمیں 2931.54 روپے ریکارڈکی گئی ۔

نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی تیاری نظر نہیں آرہی،بلاول بھٹو

Leave a reply