مزید دیکھیں

مقبول

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 428 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 756 روپے ہے عالمی صرافہ بازار میں سونے کا ریٹ 4 ڈالر کمی کے بعد 1919 ڈالر فی اونس رہا۔

دوسری جانب ایف آئی اے کی پی زون کی ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ڈائریکٹر کے پی زون نثار خان تنولی کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، گزشتہ 3 ماہ کے دوران کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 109 چھاپہ مار کاروائیاں کیں-

3 ماہ کے دوران67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

چھاپوں کے نتیجے میں 109 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 127 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائیاں پشاور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، نوشہرہ، سوات، مردان، بٹخیلہ، کوہاٹ کے مختلف علاقوں اور طورخم بارڈر پر کی گئی۔چھاپوں کے دوران 67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان یو اے ای، سعودی عرب و دیگر ممالک سے ہنڈی حوالہ کے نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے-

اسلام آباد میں دن دیہاڑے فائرنگ سے میاں بیوی قتل