مزید دیکھیں

مقبول

گورنرسندھ کا صدر مملکت کے معالج کو فون، نیک خواہشات کا اظہار

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف...

فواد خان کی 9 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی تنازع کا شکار ہوگئی

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان...

امریکی وزیر دفاع کے بازو پر ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑ اکر دیا

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے دائیں بازو...

کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے...

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لاہور میں واقع اقبال اکیڈمی کا دورہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لاہور میں واقع اقبال اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں انہیں اکیڈمی کی تحقیقاتی سرگرمیوں اور اقبالیات کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اقبال اکیڈمی کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر عبد الروف رفیقی نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اکیڈمی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق اور اقبالیات کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی تعلیمات اور انکی سوچ کو پروان چڑھانے سے ہم پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرسکتے ہیں اقبالیات پر جتنا کام ہونا چاہیئے تھا، وہ نہیں ہو پایا۔ دنیا معمولی چیز کو پروموٹ کرکے توجہ حاصل کرتی ہے جبکہ ہمارے پاس اقبالیات جیسے عظیم موضوعات ہیں اور ہم انہیں فروغ دینے میں مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کررہے انہوں نے اس حوالہ سے اقبال اکیڈیمی کے کام کو سراہا انہوں نے کہا کہ اقبال کی فکر و فلسفہ کو مزید گہرائی سے سمجھنے اور فروغ دینے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ اقبال کا فلسفہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ خطے میں تہذیب اور محبت کے قیام میں معاون ثابت ہو سکتا ہے اور خطہ کے ممالک کو ایک دوسرے سے جوڑ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں میں بھی شعبہ اقبالیات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقبال کے افکار کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنا کر نئی نسل کو اس سے روشناس کرایا جانا چاہئے، تاکہ اقبال کے پیغام کو بہتر طریقے سے سمجھا جا سکے اور اس کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکیں۔دورے کے دوران، گورنر نے اقبال اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور اکیڈمی کے کام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا پیغام آج کے دور میں بھی اسی طرح قابل عمل ہے اور ہمیں اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی معاشرتی اور ثقافتی اقدار کو مستحکم کر سکیں۔انہوں نے اس موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan