بجلی صارفین کے لیے خوشخبری: حکومت کا 200 یونٹ تک ریلیف کا اعلان

0
88
nepra

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کے چھوٹے صارفین کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو 200 یونٹ تک کے صارفین کے لیے ٹیرف میں حالیہ اضافے کو واپس لینے کی درخواست بھیج دی ہے۔اس اہم فیصلے کے تحت، ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو تین ماہ تک ٹیرف اضافے سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔ یہ ریلیف پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ، دونوں قسم کے صارفین کے لیے لاگو ہوگا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، نیپرا کل اس درخواست پر سماعت کرے گا۔ پہلے منظور شدہ اضافے کے تحت، 200 یونٹ تک کے صارفین کے لیے فی یونٹ 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اب حکومت کی نئی تجویز کے مطابق، جولائی سے ستمبر 2024 تک 200 یونٹ تک کے صارفین کو اس اضافے سے مکمل استثنیٰ دیا جائے گا۔ نیپرا کو بھجوائی گئی حکومتی درخواست میں مزید کہا گیا کہ اطلاق 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومتی درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ 200 یونٹ تک صارفین کے لیے 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12پیسے تک اضافہ منظور کیا گیا تھا۔درخواست میں کہا گیا کہ جولائی تاستمبر 2024ء تک200 یونٹ والےصارفین کو ٹیرف سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عارضی اقدام ہے اور بجلی کے شعبے میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔نیپرا کی جانب سے اس درخواست پر فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد اس ریلیف پیکج کو عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔ عوام کو امید ہے کہ یہ اقدام ان کے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی لائے گا

Leave a reply