فاسٹ باؤلر حسن علی کو روٹی گروپ کی یاد ستانے لگی

فاسٹ باؤلر حسن علی کو روٹی گروپ کی یاد ستانے لگی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اپنے ساتھیوں سے دور قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں اپنے دوستوں کی یاد ستا رہی ہے اور وہ جلد ہی ٹیم میں واپسی کے ساتھ ہی ان کے ساتھ دوبارہ ملنےکے منتظر ہیں۔

قائداعظم ٹرافی 2020ء میں اپنی ٹیم سینٹرل پنجاب کی لگاتار دوسری کامیابی کے بعد پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ گراؤنڈ میں واپس آنے کے بعد وہ آہستہ آہستہ اپنا ردھم واپس حاصل کررہے ہیں۔

اس بارے میں حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ وہ انجری سے صحت یابی کے بعد میدان میں واپس آکر بہت اچھا محسوس کررہے ہیں، اس وقت ان کی فارم اچھی جارہی ہے اور اعتماد بھی واپس آرہا ہے، امید ہے کہ معاملات میرے لئے بہت جلد بہتر ہوجائیں گے۔

حسن علی نے بتایا کہ انہیں اپنا ’روٹی گروپ‘ یاد آرہا ہے جو نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود ہے، وہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں امید ہے سخت محنت کرکے قومی ٹیم میں واپس آنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
ادھر نیوزی لینڈ میں پاکستانی کھلاڑی پریکٹس میچ اور ٹریننگ کر رہے ہیں. کوئنز ٹاؤن میں بارش، پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کا نیٹ سیشن متاثر ہوا ہے

کھلاڑیوں کی جم میں بھرپورفزیکل ٹریننگ جاری ہے،ٹیم ٹریننر صبور احمد نے جم سیشن کی نگرانی کی ، کچھ دیر قبل کوئنز ٹاؤن پہنچنے والے امام الحق نے بھی جم سیشن میں حصہ لیا

دوسری جانب کوئنز ٹاؤن میں کھیلا گیا دوسرا سینیریو بیس پریکٹس میچ پاکستان گرین نے جیت لیا ،پاکستان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ،محمد حفیظ 48 اور بابر اعظم 40 رنز بنا کر نمایاں رہے

Comments are closed.