بالی وڈ اداکار ہرتیک روشن ہستپال پہنچ گئے ہیں جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ان کے مداح خاصے پریشان ہوگئے. تفصیلات کے مطابق ہریتک روشن کچھ سال قبل اپنی فلم بینگ بینگ کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے اور انہیں اس حادثے میں سر پر چوٹ لگی تھی یہ چوٹ بعد میں ان کے لئے پریشانی کا سبب بن گئی ۔ہریتک روشن کی سر پرلگنے والی اس چوٹ کے باعث ا نہیں سرجری کرانا پڑی اور ان کے دماغ سے دو ماہ پرانا جم جانے والا خون کا لوتھڑا نکالا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد سے ہریتک روشن باقاعدگی سے اپنا بون میرو چیک اپ کرواتے ہیں تاکہ وہ مزید پریشانی سے بچ سکیں. کہا جا رہا ہے کہ ہرتیک روشن بون میرو ٹرانسپلانٹ کلینک جاتے ہیں اور ضروری ٹیسٹ کرواتے

ہیں. ہرتیک روشن نے اپنے پرستاروں سے کہا ہے کہ پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے میں بالکل ٹھیک ہوں اور اپنے چیک اپ کے لئے کلینک جاتا ہوں. یاد رہے کہ ہرتیک روشن کو سر کی اس چوٹ کے بعد کافی عرصے تک ڈپریشن بھی رہا اور انہوں نے لوگوں سے ملنا ملانا بھی چھوڑ دیا تھا تاہم علاج کے بعد انہوں نے پھر سے اپنی فلمی سرگرمیاں شروع کیں اور دوستوں سے رابطے بحال کئے.

Shares: