ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں یہ ہمارا دوست اور بھائی ملک ہے تُرک اداکار

0
67

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی میں بہادر سپاہی عبد الرحمن کا کردار ادا کرنے والے جلال نے پاک تُرک بھائی چارے کے فروغ کے پیش نظر معروف پاکستانی ملی نغمہ ’دل دل پاکستان ‘گنگنا دیا۔اداکار نے کہا کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں یہ ہمارا دوست اور بھائی ملک ہے

باغی ٹی وی : ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکار جلال نے دل دل پاکستان گنگناتے ہوئے اردو میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو جلال عرف عبدالرحمٰن کی جانب سے عید مبارک ہو۔
https://www.instagram.com/p/CAj-v2kDjJE/?igshid=19kg69el5u92k
پاکستان میں سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے ہی ڈرامہ سیریل کے دوسرے فنکاروں کی طرح آئے روز جلال اپنے پیغامات میں پاکستان کا تذکرہ کرتے نظر آرہے ہیں-

عید سے قبل کراچی میں پیش آنے والے المناک فضائی حادثے پر جلال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانیوں سے اظہار تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لئے اپنی انسٹا گرام پروفائل پر پاکستانی قومی پرچم لگا دیا تھا-
https://www.instagram.com/p/CAfeNvaD6Ak/?igshid=khf5ygkfz9mv
انسٹاگرام پر پقکستانی قومی پرچم کی تصویر شیئر کی اور اس تصویر کے ساتھ اُنہوں نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے اس مشکل وقت میں اور اُن کے اس درد میں برابر کے شریک ہیں-خدا ان لوگوں پر رحم کرے جو طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے.

علاوہ ازیں اس سے قبل اپنی ایک انسٹا گرام پر پاک تُرک قومی پرچموں کی بھائی چارے کے فروغ کی تصویر شئیر کی اور اس کی پوسٹ میں ارطغرل غازی کی بھر پور پذیرائی پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا
https://www.instagram.com/p/CAbH0fwpc_m/?igshid=k1brzfuaumcd
جلال نے لکھا کہ السلام وعلیکم پاکستان سے میرے بھائیو اور بہنوں ڈرامے میں آپ کی دلچسپی اور اپنے پیغام کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ہم پاکستانی عوام سے محبت کرتے ہیں ، یہ ہمارا دوست اور بھائی ملک ہے ، ہم آپ کی ریاست اور آپ کے صدر سے محبت کرتے ہیں۔

تُرک اداکار نے لکھا کہ اگرچہ ہمارے سب سے مشکل وقت میں ، 105 سال پہلے ، آپ کو ہمارے ملک کے لئے متحرک کیا گیا تھا۔ آپ بحیثیت پاکستانی پاکستانی مسلمان ترک عوام کے ساتھ تھے۔ 1915 میں مانکلے کی لڑائی میں ، آپ کے بزرگوں نے سلطنت عثمانیہ کو لاہور سے ایک بہت بڑی مالی امداد بھیجی۔ ایک بیوہ عورت ایک دولت مند بزنس مین کو اپنا بچہ بیچتی ہے اور اناتولیا کو اپنا پیسہ بھیجتی ہے ،

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ کہانی معلوم ہے اور ہم اسے نہیں بھول سکتے ہیں ۔ ہم آپ کو اللہ کے لئے بہت پیار کرتے ہیں۔ انشاء اللہ جنت میں ہمارا مقام ہے۔ ہم آپ کے آباؤ اجداد کو رحمت اور احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ میں پاکستانی عوام کو گلے لگانے کا منتظر ہوں

انہوں نے علامہ محمد اقبال کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تُرک عظیم انسان محمد اقبال کو بھی کبھی نہیں بھول سکتے، شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے تُرکوں سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا اور تُرکوں کا ساتھ دیا۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں دعاکی کہ اللہ. ترکی اور پاکستان کے بھائی چارے کو زندہ رکھے-

واضح رہے کہ پاکستان میں کئی سالوں سے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے مگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔

دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

عید کے دوسرے روز ارطغرل غازی پی ٹی وی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

عید کے موقع پرارطغرل غازی کی جانب سے پاکستانیوں کو خوبصورت پیغام

Leave a reply