آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا اور ویمنز ورلڈ کپ کے میچز کا آغاز 4 مارچ کو ہو گا جس میں میزبان نیوزی لینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا پاکستان اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گا اور پاکستان کا دوسرا میچ 8 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔
Eight of the world's best converge on New Zealand for #CWC22!
Who will lift the trophy on April 3?
More 👉 https://t.co/Fl00OKkWcb pic.twitter.com/HhkagDhZ89
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) December 15, 2021
ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان 24 مارچ کو اپنے تیسرے میچ میں انگلینڈ سے ٹکرائے گا 21 مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان میدان میں اترے گا۔
آئی سی سی کے مطابق 31 دنوں میں 31 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے جس میں آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ ٹرافی کے لئے ٹکرائیں گی آکلینڈ، کرائسٹ چرچ، ڈونیڈن، ہیملٹن، تورنگا اور ویلنگٹن چھ شہر ہوں گے جو ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔
New Zealand host the West Indies in the #CWC22 opener, and rivals face off in the first week of the tournament 👀
Key dates for your cricket diary 👇https://t.co/CLl13GG4tf
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) December 15, 2021
آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2017-20 میں اپنی پوزیشن کی بنیاد پر ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے میزبان ہونے کے ناطے خود بخود کوالیفائی کیا۔
ون ڈے ٹیم رینکنگ کی بنیاد پر، بنگلہ دیش، پاکستان اور ویسٹ انڈیز 2021 کے بعد ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ بنانے والی آخری تین ٹیمیں تھیں کووڈ سے متعلق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
فوٹو بشکریہ آئی سی سی
آئی سی سی کے مطابق رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جہاں تمام آٹھ ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے ہوں گی جس کے اختتام پر ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو ویلنگٹن کے دی بیسن ریزرو میں کھیلا جائے گا جبکہ کرائسٹ چرچ میں ہیگلے اوول دوسرے سیمی فائنل (31 مارچ) اور فائنل (3 اپریل) کی میزبانی کرے گا۔ سیمی فائنل اور فائنل دونوں جگہوں پر ریزرو ڈے ہوگا۔
اس ٹورنامنٹ کوویڈ 19 وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے خواتین کے عالمی ایونٹ کی میدان میں واپسی ہوگی خواتین کا آخری عالمی ایونٹ مارچ 2020 میں آسٹریلیا میں ہونے والا آئی سی سی خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ تھا، جسے میزبان ٹیم نے فائنل میں بھارت کو ہرا کر جیتا تھا۔