سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے برخلاف، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے راولپنڈی اور اس کے گردونواح میں بلیک آؤٹ کے کسی بھی قسم کے احکامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق، "شہری افواہوں پر کان نہ دھریں۔ آئیسکو ریجن میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔”آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کے زیرِ انتظام تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور کسی بھی گرڈ اسٹیشن کو بجلی بند کرنے کے احکامات جاری نہیں کیے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئیسکو ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بروقت ردِعمل دیا جا سکے۔شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ صرف تصدیق شدہ اور مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔
شہریوں کا رضاکارانہ اقدام،مظفرآباد کے 60 فیصد علاقوں میں بجلی بند
بھارتی پنجاب میں پاک فوج خوش آمدید ، مودی مردہ باد کے نعرے
بھارتی خبر رساں ادارے کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ،جھوٹ بے نقاب