آئی جی اسلام آباد نے 22 دن بعد چارج سنبھال لیا

0
108
ig

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے

علی ناصر رضوری لاہور سے اسلام آباد پہنچے اور عہدے کا چارج لے لیا،آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نےنوٹیفیکشن جاری ہونےکے 22 دن بعد عہدے کا چارج سنبھالا، ان کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھالنے سے قبل یادگارِشہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو پولیس کے دستے نے سلامی دی،
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سید علی ناصر رضوی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے، علی ناصر رضوی نے مختلف عہدوں پر پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دے رکھی ہیں، علی ناصر رضوی نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او اور ڈی آئی جی خدمات انجام دی ہیں،سید علی ناصر رضوی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خدمات انجام دے رکھی ہیں

دوسری جانب ڈی پی او سرگودھا کامران فیصل کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے کامران فیصل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،

‏نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ تنازعات کا شکار رہا تاہم اب معاملہ حل ہو گیا ہے جس کے بعد نئے آئی جی اسلام آباد نےچارج لے لیا ہے ،ڈی آئی جی سیف سٹی خرم جانباز اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز حسن رضا خان نئے آئی جی سے ایک سال سنئیر ہیں،ڈی آئی جی سیکورٹی محمد اویس نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد سے دو سال سنئیر ہیں، نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد کا تعلق پولیس سروس کے 31 ویں کامن سے ہے، ڈی آئی جی سیف سٹی اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کا تعلق 30 ویں کامن سے ہے-

Leave a reply