عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر

0
50
vote

عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود وفاق دارالحکومت میں بلدیاتی انتخاب کے لیے پولنگ نہ ہوسکی جب کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 27 دسمبر اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز (30 دسمبر 2022) کو الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ شیڈول کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی 101یونین کونسلز پر ہفتے (31 دسمبر) کو ہی پولنگ کرائی جائے۔

عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ نہ ہوسکی۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر انٹراکورٹ اپیل میں علی نواز اعوان اور میاں اسلم کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث انتخابی عمل ممکن نہیں تھا، ایک رات میں انتخابی عملے اور سامان کی ترسیل ممکن نہیں تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
وفاقی حکومت نے سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا تو الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں کل الیکشن کرانے کا حکم دے دیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن تاخیر سے کرانے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا تھا ، عدالت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو 101یونین کونسلز پر31 دسمبر کو الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے۔

Leave a reply