شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سید جبران نے عمران عباس کی یوٹیوب پر شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل دیا ہے-
باغی ٹی وی : سید جبران نے عمران عباس کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ علیزے، صبور، اُشنا اور عروہ، چار ہوگئیں، میرا خیال سے آپ کا شرعی کوٹہ پورا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار عمران عباس یوٹیوبرز کی جانب سے ریٹنگ اور ویڈیو دِکھانے کے نئے طریقے آزمانے کیلئے اپنی چوتھی شادی کروانے والوں پر برہم دکھائی دیے۔
فیس بک پر جاری پیغام میں اداکار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘علیزے، صبور اور اشنا کے بعد اب عروہ حسین ، یا یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے کوئی اور کام نہیں ہے، جنوری 2021 سے اب تک میری چوتھی شادی کروادی ہے انہوں نے-
نہوں نے پوچھا ’یار ان بلاگرز کو کوئی اور کام نہیں ہے کیا؟ یا یہ سمجھتے ہیں مجھے شادیوں کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے؟ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کیخلاف کیا ہم کوئی ایکشن نہیں لے سکتے؟ کسی خاتون اداکارہ کا ساتھی اداکار یا دوست کے ساتھ یوں نام جوڑنا انتہائی شرمناک ہے۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ایسے تمام یوٹیوب چینلز کو ان سبسکرائب کریں، بلاگر اور سوشل میڈیا پیجز کو فالو کرنا ترک کریں تاکہ یہ لوگ بھی مزہ چکھ سکیں۔
اشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کر لی ؟
دوسری جانب اداکارہ اشنا شاہ نے عمران عباس کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا کہ ‘کبھی کبھی ہم ایسی باتوں پر ہنستے ہیں لیکن یہ ہمیشہ مزاحیہ نہیں ہوتا’۔یہ خبریں ہماری فیملی کے واٹس ایپ گروپ میں آتی ہیں جو کافی پریشان کن اور مصیبت میں ڈال دینے والی ہوتی ہیں، آپ لوگ کیا یہ سب روک نہیں سکتے؟-