محکمہ صحت کا چھاپہ چغتائی لیب سیل، انتظامیہ نے چند گھنٹوں میں ہی گھٹنے ٹیک دیئے,,,,,,,,,,,,
رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ)محکمہ صحت کی بڑی کاروائی‘کروناوائرس کے مثبت رزلٹ آنیوالے مریضوں کوبھگانے کاانکشاف‘ہسپتال روڈ پر واقع چغتائی لیب کا عملہ کرونا وائرس کا مثبت رزلٹ آنیوالے مریضوں کو پہلے اطلاع دیکر بھگادینے لگا‘محکمہ صحت رحیم یارخان کو مثبت آنیوالے درجنوں مریضوں کی تلاش‘چغتائی لیب کے عملہ مثبت آنیوالے مریضوں کی ملی بھگت سے غلط ریکارڈ جمع کرواتے رہے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر صلاح کا ہسپتال پر واقع چغتائی لیب پر اچانک چھاپہ‘لیبارٹری سیل کاروائی شروع‘مبینہ اطلاعات کے مطابق چھاپہ محکمہ صحت کو غلط انفارمیشن دینے پرمارا گیا‘عملہ لیبارٹری کرونامثبت مریضوں کو پہلے اطلاع دیکر بھگا دیتا‘اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس کے مریض پرائیویٹ طور پر چغتائی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرواتے تھے اورمحکمہ صحت کو روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ فراہم کرتے تھے جس میں مثبت آنیوالے مریضوں کی غلط انفارمیشن ہوتی تھی مثبت آنے والے مریضوں کا موبائیل نمبر غلط دیا جاتا تھا۔

کورونا مریضوں کو بھگانے کا انکشاف
Shares: