ایران کےساتھ تعلقات نئی بلندیوں پر لےجانا ترجیح ہے،بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہم منصب سے اسلاموفوبیا کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں سرحدی امور اور زائرین کی سہولتوں کے لئے بات چیت کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے اقتصادی مواقع کو فروغ دیں گے، ایران سے توانائی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔ ایران سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی ہم منصب سے بات چیت میں کہا کہ بھارت میں حالیہ اسلاموفوبیا کے واقعات کی عالمی دنیا کو مذمت کرنا ہوگی۔

بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنا اور نئی بلندیوں پر لےجانا ہماری ترجیح ہے۔

Comments are closed.