ثابت کریں کہ جو پبلک ریلی میں لہرایا گیا وہ سائفر تھا ،عدالت کا پراسیکیوٹر سے مکالمہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بطور وزیراعظم سائفر دستاویز فراہم کیا گیا،پراسیکیوٹر
0
168
imran khan shah mehmod qureshi

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے کہا کہ میں آج اپنے دلائل مکمل کرنے کی کوشش کروں گا،اس کیس میں آڈیو اور ویڈیو شواہد ایکسپرٹس نے پیش کیے ہیں، ایکسپرٹس نے ٹیپس پیش کرتے وقت کہا کہ انہیں ہم نے ریکارڈ کیا ہے، ایکسپرٹس کے بیانات کے بعد اُن پر جرح بھی کی گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا عدالت نے فیصلے میں اِن شواہد پر انحصار کیا ہے؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے ایکسپرٹس کی شہادت کو اپنے فیصلے میں ڈسکس کیا ہے، عدالت نے سوال کیا تھا کہ وہ دستاویز سائفر کیسے ہے، اس متعلق بتاؤں گا،عدالت نے سوال اٹھایا تھا کہ سائفر کا متن کہاں ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان پر عائد کی گئی فردِ جرم سائفر سے متعلق تھی،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بطور وزیراعظم سائفر دستاویز فراہم کیا گیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان اِس بات کو خود تسلیم کر چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کو پبلک کیا،

عمران خان نے سائفر کے متن میں ذاتی فائدے کیلئے ہیرا پھیری کی،پراسیکیوٹر
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا محض معلومات دینا بھی جرم بنتا ہے؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ جی، وہ بھی جرم بنتا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اس عمل سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دانستہ یا نادانستہ اقدام سے دیگر ممالک نے فائدہ اٹھایا، سائفر کی معلومات صرف 9 لوگوں سے شیئر کی جاتی ہے،عمران خان کو 9 مارچ کو سائفر کاپی ملی اور انہوں نے 27 مارچ کو پبلک کر دی، عمران خان نے سائفر کے متن میں ذاتی فائدے کیلئے ہیرا پھیری کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ہمارے پاس دستاویز ہی نہیں تو پھر کیسے کمپیر کریں، ایف آئی اےپراسیکیوٹر نے کہا کہ ایک آدمی تسلیم کر رہا ہے کہ یہ سائفر ہے اور یہ میں کر رہا ہوں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سائفر کا متن کیا تھا وہ ہی بتا دیں،

عمران خان کو نہ ہٹایا تو نتائج ہونگے، سائفر کا متن ایف آئی اے پراسیکیوٹرنے عدالت میں تسلیم کر لیا
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ سائفر میں کیا تھا جس معلومات سے ہیرا پھیری کی گئی؟ عمران خان نے کہا کہ سائفر میں کہا گیا اگر اسے نہ ہٹایا تو نتائج بھگتنے ہونگے، کیا یہی سائفر کا متن تھا کہ عمران خان کو نہ ہٹایا تو نتائج ہونگے، کیا وہ درست کہہ رہے تھے، سچ بول رہے تھے؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے کہا کہ بالکل یہی میسج تھا، عمران خان خود تسلیم کر رہے ہیں، عمران خان نے خود سائفر کے متن کو تسلیم کیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفار کیا کہ آپ اس کو چھوڑ دیں آپ خود بتائیں کہ کیا تھا جسے تبدیل کیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ "شاہ صاحب ایسے نہیں ہے، آپ سول معاملے کی بات کر رہے ہیں یہ کرمنل کیس ہے، کرمنل کیس میں پراسیکیوشن نے اپنا کیس ثابت کرنا ہے، اگر ملزم خود تسلیم بھی کر لے تو پراسیکیوشن نے کیس ثابت کرنا ہے، ایڈمیشن کا یہ مطلب نہیں کہ پراسیکیوشن ڈسچارج ہو گئی، پوچھ پوچھ کر تھک گئے ہیں اَس بند لفافے میں تھا کیا”،

امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کا ثبوت موجود ہے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اگر عدالت میں کوئی ڈاکومنٹ آجاتا تو ہمیں یقین آتا،پراسیکیوٹر نے کہا عمران خان نے ایڈمٹ کیا ہے ایک پبلک ریلی میں ،جسٹس میاں گل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسکو چھوڑیں آپ ثابت کریں کہ جو پبلک ریلی میں لہرایا گیا وہ سائفر تھا ،عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے کہا تھا میں عدالت میں یہ ثابت کروں گا کہ لہرایا گیا سائفر تھا میرے خیال میں وقت آگیا ہے کہ پراسیکیوٹر ثابت کریں.ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان خود تین جگہ کہہ رہا ہے یہ سائفر ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ وہ ایک ملزم ہے اسے چھوڑ دیں آپ ثابت کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عمران خان کے تین سے چارجگہ سائفر کا ذکر کرنے پر اثر کیا پڑا ہے،کس نے کہا ہے کہ بیرون ملک کے تعلقات خراب ہو چکے ہیں؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اپیل دائر کرنے والے نے کہا ہے کہ تعلقات خراب ہوئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا کسی ملک سے کوئی نمائندہ آیا ہے جس نے کہا ہے کہ تعلقات خراب ہو چکے ہیں، ہمیں بتائیں عمران خان کے سائفر لہرانے پر کس ملک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے،پراسیکیوٹر نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کا ثبوت موجود ہے؟

سائفر سیکیورٹی کا مقصد یہی ہے کہ سائفر کو کسی غیر متعلقہ شخص کے پاس جانے سے روکا جائے،

سائفر کیس،اعظم خان نے مقدس کتاب ہاتھ میں رکھ کر بیان دیا تھا،ایف آئی اے پراسیکیوٹر

اعظم خان نے اعتراف کیا سائفر کی کاپی وزیراعظم نے واپس نہیں کی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر

سائفر کیس،ڈاکومنٹ کی کاپی عدالتی ریکارڈ میں پیش نہیں کی گئی،عدالت

سائفر کیس، عمران خان، قریشی کو سزا سنانے والے جج بارے اہم فیصلہ

سائفر کی کاپی کی ساری ذمہ داری پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر تھی،وکیل عمران خان

سائفر کیس:اسد مجید اسٹار گواہ ہو سکتے تھے ابھی اسد مجید نے تو کچھ نہیں کہا کہ وہ اسٹار گواہ بن سکتا

پاکستان کے بعد امریکی ایوان میں بھی سائفر بیانیہ کو جھوٹ کا پلندا کہ دیا،شیری رحمان

انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، ڈونلڈ لو

ڈونلڈ لو کی کانگریس میں طلبی پر امریکی دفتر خارجہ کا ردعمل

سائفر کیس،یہ آخری بات ہو گی کہ میں کہو ں ٹرائل جج کو ایک اور موقع دے دیں،وکیل عمران خان

سائفر کیس،عمران خان کی اپیل پر سماعت ایک روز کے لئے ملتوی

سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

سائفر کیس،عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،التوا کی درخواست مسترد

سائفر کیس،عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل قابل سماعت ہی نہیں، پراسیکیوٹر

Leave a reply