وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے
ایف آئی اے سائبر ونگ نے قرض کے بعد بلیک میلنگ سے تنگ آ کر ایک شخص کی خود کشی کے بعد کاروائی کی ہے، ایف آئی اے کی ٹیم نے لون ایپ کے دفتر سے ریکارڈ، لیپ ٹاپ، ڈیٹا ڈیوائسز اور دیگر سامان قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کمپنی کے پانچ ملازمین غیر ملکی تھے۔
واضح رہے کہ آن لائن ایپ پر قرض دینے والی کمپنیوں کی مبینہ بلیک میلنگ سے راولپنڈی کے سفید پوش شہری نے خود کشی کر لی ، راولپنڈی کے 42 سالہ مسعود نے آن لائن ایپ سے 13 ہزار روپے قرضہ لیا اس کو اتارنے کیلئے ایک دوسری ایپ سے قرضہ لیا لیکن قرض بڑھتا ہی چلا گیا ۔آن لائن ایپ والوں نے دھمکیاں دیں۔جس سے روز بہ روز ذہنی سکون برباد ہونے لگا اور آخر اس شخص نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی
مسعود کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ شوہر چھ ماہ پہلے بے روزگار ہو گیا تھا بچوں کی فیس اورگھر کا کرایہ ادا کرنے کیلئے انہوں قرض فراہم کرنے والی ایپ سے قرضہ لیا تھا جو سود لگنے کے بعد 7 لاکھ تک پہنچ گیا ایپ والے انہیں روزانہ دھمکیاں دیتے اور تنگ کرنا شروع ہو گئے تھے اور قانون کاروائی کی بھی دھمکیاں دیتے تھے ، ایپ والوں نے بتایا تھا کہ تین مہینے کا وقت ہوتا ہے، انہوں نے غلط بیانی کی، ایک ہفتے کے بعد انکے پیغام آنا شروع ہو گئے کہ یہ پیمنٹ ہو گئی فوری ادا کرنی ہے، ایک ہفتے بعد پیسے بڑھ گئے تھے، پھر دوسری ایپ سے قرضہ لیا، رات کے بارہ بجے وہ پیسے بڑھا دیتے تھے، میرا میاں اتنا بے بس ہو گیا کہ وہ 13 ہزار پانچ چھ لاکھ تک چلا گیا، وہ ہمیں بلیک میل کرتے رہے کہ ہم فیملی کی تصاویر ، کنٹیکٹ وائرل کر دیں گے،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف ساجدہ کا کہنا ہے کہ پرسکون اور عزت کی زندگی گزارنی ہے تو سودی ایپ سے بچیں ، قرض اور سودی قرض دونوں سے بچیں ، قسطوں پر سودی چیزیں خریدنے سے بچیں یہ سودی قرض آپ کے گلے کی زنجیر بن جائے بظاہر ہلکا نظر آنے والا آپ کے لیے عزاب بن جائے گا.
https://twitter.com/Sajidaipi/status/1679399415285694469
ایک صارف احسان نسیم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ راولپنڈی کے علاقے چاکرہ کا مجبور باپ اور بے بس شوہر مسعود کی تصویر ہے یہ قرض دار تھا قرض ادا کرنا چاہتا تھا نہ کر سکا موبائل ایپ پر ایک سود خور کمپنی سے 22000 روپے قرض لیا جو بڑھتا چلا گیا اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سود خور کلمہ گو کمپنیوں کے مسٹنڈوں نے وصولی کا ہر وہ حربہ آزمایا جو کسی شریف آدمی کو انتہائی اقدام پر مجبور کر سکتا ہے اور پھر مسعود نے آخری آڈیو پیغام ریکارڈ کیا اور خودکشی کرلی…. اسی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 3 ارب کا قرضہ انتہائی کم شرح سود پر 600 لاڈلوں کو دیا گیا آئینی ادارہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پوچھ پوچھ کر تھک گئی اسٹیٹ بنک نے نام نہیں بتائے کہ پرائیویسی کا معاملہ ہے اور یہاں 22 ہزار کے لئے سود خور کمپنی نے اس شریف آدمی کا سارا ڈیٹا لیک کردیا دھمکیاں دیں اور پھر مسعود نے اپنے بچے یتیم کر کے کفن اوڑھ لیا خدارا اس مظلوم کے لئے آواز اٹھائیں اور سود خور کمپنیوں کے خلاف تحریک چلائیں
یہ راولپنڈی کے علاقے چاکرہ کا مجبور باپ اور بے بس شوہر مسعود کی تصویر ہے یہ قرض دار تھا قرض ادا کرنا چاہتا تھا نہ کر سکا موبائل ایپ پر ایک سود خور کمپنی سے 22000 روپے قرض لیا جو بڑھتا چلا گیا اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سود خور کلمہ گو کمپنیوں کے مسٹنڈوں نے وصولی کا ہر وہ حربہ… pic.twitter.com/uKMjM8VwbV
— Ihsan Naseem احسان نسیم (@ihsannaseem1) July 11, 2023
ایک صارف سجاد عثمانی نے ٹویٹر پر ایک تھریٹ میں لکھا کہ پیارے دوستو فراڈ سے بچ جائیں ،میں کافی دنوں سے (بروقت لون ایپ) پے لکھنا چاہ رہا تھا خیر آج ٹائم مل گیا ،
بروقت لون ایپ بظاہر انتہائی انتہائی سادہ اور تقریبآ بلا سود یا بہت تھوڑے سود کا لون محسوس ہوتا ہے عوام (نوجوان بچے اور بچیاں خاص کر) اپنی چھوٹی سی کوئی ضرورت پوری کرنے کیلئے لون اپلائی کر دیتے ہیں لیکن لون ملنے کے بعد عجیب صورتحال شروع ہو جاتی ہے ایپ کے زریعے آپکے ٹیلی فون جو فون میں موجود ہوتے ہیں وہ بروقت ایپ کے پاس چلے جاتے ہیں اور کچھ دنوں کے بعد وہ واپسی کا تقاضا کرتے ہیں آپ ادائیگی نہیں کر سکتے تو وہ پچاس ہزار لون کے پیچھے 6 روپے لے کر پیکیج رینیو کر دیتے ہیں مطلب نئے سرے سے لون، ان کا مقصد لون واپس لینا ہے ہی نئیں صرف رینیو کرنا ہے 6 ہزار روپے لے کر اس طرح وہ 5، 6 ماہ میں اصل رقم کے برابر پیسے واپس لے جاتے ہیں مطلب سالانہ 200 فیصد سود
اگر آپ لون رینیو کروانے کی پوزیشن میں نہیں تو وہ ایپ کے زریعے حاصل کیئے گئے آپکے عزیزو اقارب کے نمبروں پر فون کرنے کی دھمکی دیتے ہیں جس پر بلیک میل ہو کر آپ لون رینیو کروانے پر تیار ہو جاتے ہیں اس کام کیلئے لیئے بروقت ایپ نے بلیک میلر غنڈے رکھے ہوئے ہیں
مزید یہ کہ اگر کوئی بندا لون واپس کرنے کو تیار ہو جاتا ہے تو یہ لوکل بیلک میلر آپکو ایزی پیسہ یا جائز کیش نمبر دیتے ہیں کہ اس نمبر پر پیسے ٹرانسفر کروا دیں جب آپ پیسے ٹرانسفر کروا دیتے ہیں تو وہ فون سم ہمیشہ کیلئے بند کر دی جاتی ہے اور بروقت ایپ کے ابھی بھی آپ مکمل مقروض ہیں ،انتہائی گھمبیر صورتحال ہے مجھے بہت ساری شکایات ملیں کہ سر اس سے متعلق آواز اٹھائیں ،مجھے یہ بھی شکایات ملیں کہ کچھ لوگوں کے گھروں یا رشتہ داروں کے ہاں جب کالز گئیں تو بچے بچیوں نے خود کشی کی کوشش کی یا جان سے گئے
میری گزارش ہے بروقت ایپ سے بچیں، جو لوگ پھنس چکے ہیں وہ اپنے گھر بات کریں اور متعلقہ پولیس اسٹیشن اطلاع دیں آگر دھمکی آمیز کالیں جان نہ چھوڑیں تو FIA کو آن لائن درخواست دیں اور اس کی رسید بروقت ایپ کی طرف سے آنے والے نمبروں کو سینڈ کر دیں سب سے آسان طریقہ ہے اپنی فیملی اور احباب کی مدد حاصل کریں اعتماد میں لیں اور بروقت ٹیم کو لون کی واپسی بارے ڈسکس کرنے کے بہانے بلائیں اور ان کی خوب دھلائی کریں میں نے یہ وہ انفارمیشن شیئر کیں جو احباب کی طرف سے مجھے بتائی گئیں آپ اپنے اپنے تجربات شیئر کر سکتے ہیں ہیں تاکہ بہت سارے لوگوں کو اس بلیک میلر گروہ سے بچایا جا سکے
مزید ستم ظریفی یہ ہے کہ بروقت ایپ کی ایڈورٹائزمنٹ سارا دن ٹی وی ، اخبارات ، اور سوشل میڈیا پے چلتی ہے حکومتی اداروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جب بہت بڑا نقصان ہو جائے گا پھر یہ ملکی تاریخ کے بڑے سکینڈل کے طور پر سامنے آئے گا اس پر پروگرام ہوں گے ، آرٹیکل لکھے جائیں گے ، وی لاگ وی لاگ ہوں گے ٹوئیٹر ٹرینڈ بنیں گے گذارش ہے اس پر بروقت تحقیق کی جائے اور ایکشن لیا جائے
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ