وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ،بچے بھی اغوا ہونے لگے

0
68

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ،بچے بھی اغوا ہونے لگے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک طرف دہشت گردی کی لہر نے زور پکڑ گئی دوسری طرف معصوم بچوں کا اغوا معمول بن گیا

تھانہ بارہ کہو کی حدود سے تیرہ سالہ معصوم بچہ عبدالمجید ولد نثار احمد عمر 13 سال عدنان ارشد شہید سکول پڑھنے کے لیے گیا مگر اس دن سے گھر واپس لوٹ نہ سکا بچے کے والدین نے تھانہ بارہ کہو میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کروادی مگر پولیس کی طرف سے ابھی تک ان کو صرف تسلی اور دلاسے دیے جا رہے ہیں

معصوم عبدالمجید کے والدین مجبور ہو کر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر انصاف مانگنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں راولپنڈی اور اسلام آباد جڑواں شہروں میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن اور چیکنگ کا سلسلہ تیز کیا گیا اس سلسلے کو روکنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کی طرف سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خون کی ہولی کھیلی گئی جس میں ایک ایس ایچ او راولپنڈی اور ایک ہیڈ کانسٹیبل اسلام آباد کو شہید کر دیا گیا اور دو اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا گیا

عبدالمجید کے والدین کا کہنا ہے ہمیں ہر بات کا احساس ہے مگر افسوس کے ساتھ مقامی پولیس ہمارے ساتھ بھرپور تعاون نہیں کر رہی مجبور ہوکر آج ہم نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر انصاف کے لیے احتجاج کر رہے ہیں مجبور باپ نثار احمد کا کہنا ہے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے پولیس ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں ہمارے بیٹے کو بازیاب کروا کے ہمارے حوالے کیا جائے ہم اس معاملے کو نہ ہی سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں اور نہ ہی پولیس کی ساکھ کو خراب کرنا چاہتے ہیں ہمارا مقصد صرف اور صرف انصاف کے تقاضوں کو قانون کے مطابق پورا کروانا ہے

Leave a reply