اسلام آباد کیپیٹل پولیس آپریشنز ڈویژن نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر قیادت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے آپریشنز ڈویژن نے سال 2022 میں خطرے کی علامت سمجھے جانے والے بلال ثابت گینگ کے خاتمہ سمیت سنگین و دیگر جرائم میں ملوث کل19ہزار716 ملزمان کو گرفتارکیا،پولیس نے جرائم بر خلاف مال کے مقدمات میںایک ارب 38کروڑ سات ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ جس میں 475گاڑیاں اور 728 موٹرسائیکل بھی شامل ہیں بر آمد کرلیا ،پولیس نے اسی عرصہ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث514گینگز کے1369ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

تآئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر قیادت اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سال 2022میں شہر میں امن و امان کے قیام سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری رکھا اور آپریشنز ڈویژن نے سنگین و دیگر جرائم میں ملوث کل19ہزار716ملزمان کو گرفتار کر کے ایک ارب 38کروڑ سات ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ جس میں ڈکیتی /سرقہ بالجبرکے1122مقدمات میں ملوث 234گینگز کے656ممبران سمیت 1450ملزمان کو گرفتار کیا، جنکے قبضے سے 21کروڑ 90لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ سمیت 34گاڑیاں اور73موٹر سائیکل برآمدکئے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے دہشت کی علامت سمجھا جانے والا خطرناک دہشت گرد بلال ثابت اور اس کے گینگ کا خاتمہ کیا ، بلال ثابت 500سے زائد قتل، اقدام قتل،گھریلو ڈکیتیوں اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، آئی جی اسلام آباد کی زیر قیادت پولیس ٹیموں نے انتہائی حکمت عملی سے اس دہشت گردکو اپنے انجام تک پہنچایا،

پولیس ٹیم نے نقب زنی /سرقہ عام میں ملوث ملزمان کیخلاف 1202مقدمات درج کرتے ہوئے کل167گینگزکے 437ممبران سمیت 1610ملزمان کو گرفتارکیا،جن کے قبضے سے 29کروڑ 89لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمدکیا گیا،اندھے قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 78ملزمان کو ٹریس کرکے کل43مقدمات درج کئے۔اسی طرح گاڑیوں کی چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف313مقدمات درج کرتے ہوئے 21گینگز کے 49ممبران سمیت 166 ملزمان کو گرفتار کرکے کل 36کروڑ49لاکھ سے زائدمالیتی 281 گاڑیوں کو بر آمد کیاگیا۔اسی طرح 172ملزمان کو گرفتار کر کے 165ٹمپرڈ گاڑیاں اور 09موٹر سائیکل برآمد کئے۔موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف167مقدمات درج کرتے ہوئے92گینگز کے 227ممبران سمیت 648 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جنکے قبضے سے 03کروڑ 73لاکھ سے زائد مالیتی 646موٹر سائیکل برآمدکیے گئے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف خصوصی کریک ڈائون کرتے ہوئے کل1158مقدمات درج کرکے 1209 ملزمان کو گرفتار کیا،جن کے قبضے سے پولیس نے 652کلوگرام چرس ،333 کلوگرام ہیروئن،11کلوگرام آئس، 85گرام کوکین،5کلوگرام افیون سمیت 01لاکھ 23سے زائد شراب کی بوتلیں بر آمد کیں۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس آپریشنز ڈویژن نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 1487 مقدمات درج کرتے ہوئے کل1541ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے پولیس نے کل103کلاشنکوف /رائفل ، 48کاربین ،1283پسٹل /ریوالورز،97 خنجر ز سمیت12ہزار881روند برآمد کئے۔

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

اسی طرح شہر بھر میں پیشہ وار بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 11ہزارسے زائدکارروائیوں کے دوران 2218مرد، 2745خواتین، 6724بچوں سمیت61خواجہ سرا کو گرفتار کیا گیااور انکے سہولت کاروں اور ٹھیکیداروں کیخلاف 82مقدمات درج کرتے ہوئے کل199ملزمان کو گرفتار کیا۔غیرقانونی شیشہ اور حقہ سنٹرز کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کل156مقدمات درج کرتے ہوئے 630ملزمان کو گرفتار کیا،اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے انعقاد کو جاری رکھتے ہوئے کل148سرچ آپریشنز کئے،جس میں 1134مشکوک افراد کو تھانہ جات منتقل کیا گیا،گرفتار ملزمان کیخلاف 507مقدمات کا اندراج کیا گیا۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے قمار بازی میں ملوث 144ملزمان کو مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کرکے کل21مقدمات درج کئے اور ملزمان کے قبضے سے کل16لاکھ 40ہزار سے زائد کی نقدی بر آمد کی،بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کل11مقدمات درج کرتے ہوئے 20ملزمان کو گرفتار کیا،اسی طرح جرائم پیسہ عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے رواں سال کے دوران کل15ہزار 590مقدمات درج کرتے ہوئے کل 19 ہزار716ملزمان کو گرفتار کیا۔

Shares: