سوشل میڈیا پر وائرل ایک اسٹوری میں مریم نواز ک شریف کے بیٹے جنید صفدر نے اپنی بیوی سے متعلق طلاق کی خبروں کی تصدیق کردی ہے جبکہ اس میں انہوں کہا ہے ہماری طلاق سے متعلق جو خبریں چل رہی ہیں وہ سچ ہیں کیونکہ ہماری علیحدگی ہوچکی ہے اور میڈٰیا سے گزارش کی ہے کہ یہ ہمارا زاتی مسئلہ ہے لہذا ہماری رازداری کا خیال رکھا جائے اور ہم اس پر مزید بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے ہیں.

علاوہ ازیں صحافی طارق متین نے اس خبر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”” طلاق ایک ذاتی معاملہ ہے جائز چیزوں میں اللہ کو سب سے ناپسندیدہ چیزوں میں شامل ہے مگر کیا طلاق ہو جانا اور بڑے سیاسی خاندان میں طلاق ہوجانا خبر نہیں؟ البتہ نام لینا تب تک نامناسب ہے جب تک وہ تصدیق نہ کر دیں۔ دنیا بھر میں سیاستدانوں میں کی شادیاں اور طلاق خبر ہوتی ہے۔ آپ جوڑے کے درمیان چیزوں تک گھسیں گے تو آپ ذاتی چیز میں گھسیں گے لیکن طلاق وہ چیز ہے جسے باقاعدہ ڈاکیومنٹ کیا جاتا ہے۔ جس طرح شادی کو ریاست کے قائم کردہ نظام میں دفتر میں رجسٹر کیا جاتا ہے”

واضح رہے کہ عائشہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق سربراہ سیف الرحمان خان کی بیٹی ہیں جو اب قطر میں مقیم کروڑ پتی بزنس مین ہیں جن کے پاکستان، قطر اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں کاروباری مفادات ہیں۔ عائشہ کی پیدائش اور پرورش قطر میں ہوئی جہاں انہوں نے برطانوی پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں تعلیم حاصل کی اور امتیازی طور پر او اور اے لیول پاس کیا۔ اپنی اعلیٰ تعلیم کے لیے وہ لندن منتقل ہو گئیں جہاں انہیں مشہور یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) میں جگہ دی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛

دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
جبکہ انہوں نے سول انجینئرنگ میں بی این جی کے ساتھ گریجویشن کیا۔ وہ 1981 سے قطر میں کام کرنے والے سب سے بڑے صنعتی اور ٹھیکیدار گروپ ریڈکو انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر تھیں، جس میں 20،000 ملازمین اور انجینئرز کی افرادی قوت ہے۔ ان کے مشاغل میں پڑھنا، گھڑ سواری، اندرونی سجاوٹ اور تاریخ شامل ہیں اور وہ ہائیکنگ سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور فطرت اور سفر کی تعریف کرتی ہیں.

Shares: