اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ میں اضافہ کا فیصلہ کیاہے-

وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا لاہو رسے علی پرویزملک کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے منتخب ایم این اے علی پرویز ملک کووزیر مملکت خزانہ بنانےکافیصلہ کیا ہے،علی پرویز ملک کو وزیر مملکت تعینات کرنے کی سمری صدر کو ارسال کردی گئی ہے، منتخب ایم این اے سے صدرآصف زرداری کل حلف لیں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا کا اجلاس ہوا جہاں انہوں نے ارکان کو حکومت کی معاشی پالیسیوں، بیرونی سرمایہ کاری اور سیاسی صورت حال پر اعتماد میں لیا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کے معاشی استحکام کے لیے اقدامات اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے موجودہ سیاسی حالات پر مشاورت کی گئی۔

عرب لیگ کاغزہ جنگ بندی اور فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

Shares: