کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونا آئینی عمل کا حصہ ہے،مرتضیٰ سولنگی

الیکشن سے متعلق معاملات میں صرف الیکشن کمیشن کا عمل دخل ہو سکتا ہے
gilgit baltistan

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سب سے زیادہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے-

باغی ٹی وی: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونا آئینی عمل کا حصہ ہے، نگران حکومت کا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن سے متعلق معاملات میں صرف الیکشن کمیشن کا عمل دخل ہو سکتا ہے،ہمارا کام الیکشن کمیشن کی مدد اور اسے مالی و انتظامی سہولت فراہم کرنا ہے-

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے کے حق سے کسی کو محروم نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن کی مالی و انتظامی ضرورت پوری کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو پہلے 10 ارب روپے جاری کئے گئے، اس کے بعد 17 ارب 40 کروڑ روپے دیئے گئے،آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرتے ہیں،پی ٹی آئی ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے ہم اپنے ایڈیٹوریل ضابطہ اخلاق کے تحت تمام جماعتوں اور ارکان کو مناسب کوریج فراہم کرتے ہیں-

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سرکاری میڈیا پر تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو بلا امتیاز مناسب کوریج دی جا رہی ہے،بلوچ مظاہرین سے مذاکرات کے پہلے مرحلے میں تمام بچوں اور خواتین کو رہا کیا گیا،دوسرے مرحلے میں 163 مرد حضرات کو رہا کیا گیا،تیسرے مرحلے میں بقیہ 34 افراد کو بھی رہا کر دیا گیا،پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے،سڑکیں بند کرنا، ریڈ زون میں داخل ہونا، پولیس پر حملے اور پتھراﺅ کرنا پرامن احتجاج کے دائرہ سے باہر ہے جس کی کسی کو اجازت نہیں،قانون سب کے لئے برابر ہے،انتخابات 8 فروری 2024ءکو ہوں گے۔

تحریک انصاف کےرہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

Comments are closed.