بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو کہ ہمیشہ ہی سکینڈلز کا شکار رہتی ہیں، وہ بے لاگ ہر بات ہر تبصرہ کرتی ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتی ، انہوں نے بالی وڈ کے ھوالے سے بھی ہمیشہ کھل کر سچ بولا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کو قانونی نوٹسسز کا سامنا بھی کرنا پڑا. سب جانتے ہیں کہ کنگنا رناوت نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا. اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے اپنے والدین کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی ،ساتھ ہی انہوں نے اپنے والدین کی ایک پرانی تصویر بھی شئیر کی . کنگنا رناوت نے یہ بھی لکھا کہ میرے والدین نے ایک دوسرے کے ساتھ محبت کی شادی کی ، اس شادی کے لئے دونوں کی

فیملیز راضی نہیں تھیں لیکن میرے ماں باپ نے اپنی محبت کی ہار نہیں ہونے دی اور سب کے خلاف جا کر شادی کی ، اس وجہ سے میرے ماں‌باپ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں ، میں چاہوں گی کہ اگلے جنم میں‌بھی میں اپنے والدین کے گھر پیدا ہوں ان کی بیٹی بنوں. میرے والدین میرے لئے انسپریشن ہیں. انہوں نے زندگی میں جو کیا ہے کھل کر کیا ہے اور میں نے اس حوالے سے بہت کچھ سیکھا ہے.

Shares: