سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔
سعوی عرب میں نمازِ عید کا سب بڑا اجتماع مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں ہوا،وزیراعظم شہباز شریف نے رات گئے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور نمازِ عید مسجد الحرام میں ادا کی،سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، ترکی، شام، اردن، عمان اور عراق میں بھی آج ہی عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں مقیم مسلمان بھی آج ہی کے دن عیدِ قربان منا رہے ہیں
اسلام کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ کے باہر واقع وادی منیٰ میں لاکھوں مسلمانوں نے جمعہ (10 ذوالحجہ) کو صبح سویرے رمی جمرات ادا کی جس کے دوران شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں،جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب حجاج کرام نے منیٰ اور عرفات کے درمیان واقع مزدلفہ کے میدان میں پتھر جمع کر کے کھلے آسمان کے نیچے رات گزاری تھی جس کے بعد صبح انہوں نے رمی کے بعد عید کی نماز ادا کی،
سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺمیں منعقد ہوئے جہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود حجاج اور دیگر افراد نے نماز عید ادا کی،سعودی عرب بھر میں ہزاروں چھوٹی بڑی مساجد میں بھی عید کی نماز پڑھی گئی جس میں سعودی شہریوں سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکی شریک ہوئے، عید کی نماز کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے حجاج قربانی کا فریضہ ادا کیا جس کے بعد سر منڈوایا جاتا ہے۔
ابوظبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نماز عید اداکی گئی،عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے علاقے القصص میں کلمہ سینٹر کے زیرِاہتمام سب سے بڑا اجتماع ہوا،نمازِ عید کے اجتماعات میں امن، خوشحالی اور قربانی کی اہمیت پر زور دیا گیا،اماراتی قیادت نے امن اور مستحقین کی مدد کے جذبے کو اُجاگر کرنے کی اپیل کی۔
کراچی میں بھی بوہرہ برادری آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے،کراچی میں طاہری مسجد میں بوہرہ برادری کا نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، نماز عید میں ملک وقوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد دی گئی،نماز کے دیگر اجتماعات صدر، پاکستان چوک، حیدری، بلوچ کالونی سمیت مختلف علاقوں میں ہوئے،نماز عید کے بعد بوہرہ برادری نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی،نماز عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔