شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تاہم، انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
بارش کا سلسلہ بہادرآباد، طارق روڈ، دھوراجی، اسٹیڈیم روڈ، پی ای سی ایچ ایس، ایئرپورٹ، شاہراہ فیصل، پی اے ایف بیس فیصل، ڈرگ روڈ، کارساز اور صدر کے اطراف میں جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا پہلا راؤنڈ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
شہری مشکلات کا شکار
بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جس سے نکاسی آب کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ سندھ ہائیکورٹ اور سٹی کورٹ کے احاطے میں پانی جمع ہونے سے وکلا اور سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اردو بازار کی مرکزی سڑک بھی پانی میں ڈوب گئی، جس کے باعث دکانداروں نے کاروبار مندا ہونے کی شکایت کی۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور اردگرد موجود لوگوں کا خیال رکھیں تاکہ کسی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے۔
سوشل میڈیا پر شکایات
شہریوں نے سوشل میڈیا پر نکاسی آب نہ ہونے کی شکایات کی ہیں، جبکہ سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہیں اور سڑکوں سے پانی نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق محکمہ بلدیات، کراچی کی شہری انتظامیہ کے ساتھ مل کر صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی یقینی بنا رہا ہے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نئے سربراہ پراگ جین مقرر، روی سنہا کو توسیع نہ ملی
Ask ChatGPT