پٹرول کی قیمت میں کمی ، کرایوں میں کمی نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب کا اظہار برہمی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے چھٹی والے دِن بھی اجلاس بلالیا
0
86
cm maryam

وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے چھٹی والے دِن بھی اجلاس بلالیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ وزیراعظم شہبازشریف کے پٹرول میں کمی کا بڑا ریلیف کرایوں میں کمی کی صور ت عوام کو پہنچایاجائے، پٹرول کی قیمت میں 35 روپے کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب نے وزارت اور افسران پر برہمی کا اظہار کیا اور وزارت ٹرانسپورٹ، پولیس کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوی کمی کے لئے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلی پنجاب نے شکایات اور معائینہ کمیشن کوبھی فوری اقدامات کی ہدایات کردیں ،وزیراعلی نے حکام کو خبردار کردیا کہ روٹی، کرائے سمیت دیگر اشیاءکی قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر قائم رکھنے کو یقینی بنایا جائے، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، عید الضحیٰ پر الائشوں کی بروقت صفائی، مویشی منڈیوں میں دھوپ سے بچاﺅ کے لئے شیڈز کی فراہمی کی فوری ہدایت کی

پہلی بار 32 لاکھ خصوصی تھیلے بھی عوام میں تقسیم کرنے کا آغاز کردیاگیا ،حکومت کے فراہم کردہ پلاسٹک سے پاک تھیلوں میں عوام قربانی کا گوشت تقسیم کرسکیں گے ،وزیراعلیٰ نے مویشی منڈیوں میں ڈاکٹرز کی فراہمی اور پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کی بھی ہدایت کی،اور کہا کہ بڑی عید پر صفائی کا معیار وہی ہونا چاہیے جو وزیراعلی شہبازشریف کے دور میں تھا، تعطیلات کے دوران نہروں پر عوام کی جان کی حفاظت کے لئے لائف گارڈز کی تعیناتی کی بھی ہدایت کی،وزیراعلی نے ٹریفک کا موثر پلان بنانے اور عوام کو ٹریفک جام سے بچانے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی،وزیر اعلی نے گزشتہ روز ٹھوکر نیاز بیگ پر شدید ٹریفک جام کا بھی سخت نوٹس لیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو، وزیر اعلی نے صوبے بھر میں امن وامان یقینی بنانے کے لئے بھی سخت اقدامات کی ہدایت کی،اور کہا کہ تعطیلات کے دوران بھی تمام صورتحال کی ذاتی طورپر نگرانی کروں گی،

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

Leave a reply