بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے سال 2000 میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم رفیوجی سے کیا، اس میں ان کے ساتھ ابھیشیک بچن تھے ، اس فلم کو کامیابی ملی اور کرینہ کپور کے کام کو نوٹس کیا گیا اس کے بعد کرینہ کپور نے پیچھے مڑکر کبھی نہیں دیکھا.کرینہ کپور نے انڈسٹری میں اپنے 23 سال مکمل ہونے پر اپنے انسٹاگرام اکاوئنٹ کی سٹوری میں فلم رفیوجی کا پوسٹر لگایا جس میں کرینہ اور ابھیشیک بچن کو دیکھا جا سکتا ہے. اداکارہ نے ایک پوسٹ بھی شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی ایک ایسی تصویر لگائی جس میںدیکھا جا سکتا ہےکہ ان کی آنکھوں کی نو میک اپ لک ہے.
انہوں نے اپنے بال باندھ رکھے ہیںکرینہ نے کپیشن لکھا کہ 23ط سال پہلے آج کے دن کیمرے کے سامنے . کرینہ کپور کو انڈسٹری میں 23 سال مکمل ہونے پر ان کے مداحوں اور ساتھیوں نے مبارکباد دی. یاد رہے کہ کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کی ان کے دو بیٹے بھی ہیں.” ان کا افئیر شاہد کپور کے ساتھ رہا لیکن فلم ٹشن کے سیٹ پر اداکارہ نے سیف علی خان کو دل دے دیایوں شاہد کی بجائے کرینہ کی شادی سیف کے ساتھ ہو گئی.”
پھوپھو کو ہمیشہ برا ہی کہا جاتاہے فریحہ پرویز
مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو حرا