کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

0
36

کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کرتارپورپہنچ گئے، وزیراعظم کرتارپورراہداری کاباضابطہ افتتاح کریں گے، وزیراعظم سیالکوٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کرتار پور پہنچے، وزیراعظم کا کرتار پور پہنچنے پر سکھ برادری کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کرتار پور پہنچ گئے،معززین کے لیے ساٹھ فٹ لمبا اور چوبیس فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جب کہ شرکا کے لیے پنڈال میں چھ ہزار کرسیاں، ساونڈ سسٹم اور اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔ بارش کے پیش نظر پنڈال کو واٹر پروف بنایا گیا ہے۔

بابا گرونانک کے550 ویں جنم دن میں شرکت کےلیے مختلف ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں نے سکھ یاتریوں کو ویزے بھی جاری کر دیئے ہیں۔

کرتارپورزیروپوائنٹ پر سرحدی گیٹ کھول دیئے گئے ہیں،سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپورپہنچ گئے ہیں ، اس موقع پر منموہن سنگھ نے کہا کہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے،آج ہمارے لیے بہت بڑا دن ہے،راہداری کھلنے سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی،

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ بھی راہداری کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے، امریندر سنگھ نے کہا کہ امید ہے راہداری کھلنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے،کرتارپورراہداری کھلنے پر سب خوش ہیں،سترسال سے خواہش رہی کہ کرتارپورراہداری کھولی جائے،

دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتارپور پہنچ رہے ہیں، کرتارپور جانے والی شاہراہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، کرتار پور راہداری کے موقع پر ضلع بھر میں مقامی تعطیل ہے، 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں کرتارپور راہداری منصوبہ کی تعمیر مکمل کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کا دن تاریخی ہے،یہ دن پوری دنیا میں بسنےوالی سکھ برادری کے لیے تاریخی ہے،اسلام وقائداعظم کے تصور کے مطابق ہمارے دل دوسرے مذاہب کے لیے کھلے ہیں،

کرتارپور، بھارت کی سازشوں کا پاکستان جواب دینے کو تیار

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن خطے کے امن کے لیے ہماری کاوشوں کامنہ بولتاثبوت ہے،خطے کی خوشحالی اور آنے والی نسلوں کاروشن مستقبل امن کی راہ میں پوشیدہ ہے،آج ہم راہداری کے ساتھ سکھ کمیونٹی کےلیے اپنے دل بھی کھول رہے ہیں،مسلمان جانتے ہیں کہ مقدس مقامات کی زیارت کتنی اہمیت کی حامل ہوتی ہے،سکھ برادری اپنے روحانی  پیشوا کے مزار تک آسان رسائی چاہتی تھی، 10 ماہ میں تصورکو حقیقت میں تبدیل کرنے میں کردارادا کرنے والوں کاشکریہ،

واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

کرتارپورراہداری کے افتتاح کے موقع پر نارووال میں مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وحید اصغر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

Leave a reply