شاندارمہمان نوازی ، شکریہ پاکستان ، شاہی محل سے شاہی فرمان جاری

لندن :شاندار مہمان نوازی پر برطانیہ کے شاہی خاندان کے شاہی محل سے شاہی فرمان جاری کیا گیا ہےکہ پاکستان نے شاہی مہمانوں‌کی جسطرح عزت افزائی کی ہے شاہی محل اس پر شکر گزار ہے،

دوسری طرف برطانوی شاہی محل کی جانب سے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو جاری کی گئی ہے۔برطانوی شاہی محل کی طرف سے پاکستان اور اہل پاکستان کےلیے خیر سگالی کا پیغام بھی بھیجا گیا ہے

برطانوی شاہی محل نے ٹوئٹر پر شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے دورے کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو ’شکریہ پاکستان‘ کے ساتھ پوسٹ کی۔

ویڈیو میں برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان کے مختلف مقامات کی سیر کرتے اور رکشے میں بیٹھے دیکھا جاسکتا۔واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن گزشتہ روز پاکستان کا 4 روزہ دورہ کرکے برطانیہ واپس پہنچے ہیں۔

Comments are closed.