پنجاب حکومت کا کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم کرانے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ قیمتوں میں کمی کیلئے ریسٹورنٹس کی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کرے گی
maryam

لاہور: پنجاب حکومت نے ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی: ملک میں موجودہ مہنگائی کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے پنجاب حکومت نے ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم کرانے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق ہوٹلوں میں کڑاہی، دال، برگر اور دیگر کھانوں کی قیمتوں میں کمی کرائی جائےگی جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں میں کمی کیلئے ریسٹورنٹس کی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کرے گی۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے اس سے پہلے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھی فیصلہ کیا تھا اور اس کیلئے مالکان کو ڈیڈ لائن بھی دی گئی تھی۔

اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت دی …

غزہ میں اسرائیلی حملے،برازیل نے احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

پاکستان دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجے گا

Comments are closed.