مزید دیکھیں

مقبول

کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کے کابینہ ارکان کو قلمدان...

گوجرانوالہ:الیکشن کمیشن کا خواجہ سراء برادری کے انتخابی حقوق کے تحفظ کے لیے عزم

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)الیکشن...

سائلین سے رشوت،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز...

برطانوی ہائی کمشنر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پاکستان...

یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات...

خوارج کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان طالبان کی پوسٹوں کا استعمال

فتنہ الخوارج کی افغان طالبان کی پوسٹوں کا استعمال کر کے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

27/28 دسمبر کی رات فتنہ الخوارج کے 20-25 خارجیوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کُرم اور شمالی وزیرستان میں دو مقامات سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی، پاکستان سیکورٹی فورسز نے بر وقت کاروائی کر کے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 28 دسمبر کی صبح خارجیوں نے دوبارہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو استعمال کرتے ہوئے، پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی، دراندازی کی کوشش ناکام ہونے پر 28 دسمبر کی علی الصبح خارجیوں اور افغان طالبان نے ملکر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال بھاری ہتھیاروں سے فائر کھول دیا، پاکستان سیکورٹی فورسز نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا،

مصدقہ ذرائع کے مطابق افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی ابتدائی اطلاعات ہیں،مؤثر جوابی فائر سے پندرہ سے زائد خارجیوں اور افغان طالبان کے ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، موثر جوابی کاروائی اور گولا باری سے افغان طالبان چھ پوسٹیں چھوڑ کر بھی بھاگ گئے، افغان سائڈ پر نقصانات مزید بڑھنے کی بھی اطلاعات ہیں،

پاکستان سیکورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نا ہونے اورصرف تین زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بارہا انٹرم افغان حکومت سے فتنہ الخوارج کو پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین نہ استعمال کرنے کا کہا ہے، بجائے فتنہ الخوارج کو کنٹرول کرنے اور ان دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کرنے کے، افغان طالبان فتنہ الخوارج کی مسلسل معاونت کر رہے ہیں،فتنہ الخوارج افغانستان میں پوری آزادی کے ساتھ موجود ہیں اور پاکستان مخالف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے افغان سر زمین کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، پاکستان سیکورٹی فورسز کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں

سیکیورٹی فورسزکاکامیاب آپریشن، فتنہ الخوارج کاانتہائی مطلوب دہشت گردجہنم واصل

فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ گروپوں کے درمیان قیادت کی جنگ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan