ایک بار معافی دے دیں ،آئندہ خلاف ورزی نہیں ہو گی،علی امین گنڈا پورکی الیکشن کمیشن میں درخواست

ایک بار معافی دے دیں ،آئندہ خلاف ورزی نہیں ہو گی،علی امین گنڈا پور
الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

علی امین گنڈا پور کے وکیل نے گزشتہ سماعت پر کورونا مثبت رپورٹ جمع کرائی علی امین گنڈا پور کی انتخابی مہم میں شرکت ویڈیوز اور نیوز چینلز کی خبریں چلائی گئیں ،وکیل علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جواب جمع کرانے کے لیے وقت دے دیں،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر تمام ریکارڈ آپ کو مل گیا تھا مخالف وکیل نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کورونا رپورٹ جمع کرانے کے باوجودمہم چلاتے رہے،علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں کمیشن کے سامنے خود اپنا موقف رکھنا چاہتا ہوں،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے آپکے وکیل کو سن لیں پھر اپکو بھی سنتے ہیں،وکیل علی امین گنڈا پور نے کہا کہ الیکشن کمیشن ریگولیٹر ہے، الیکشن کمیشن خود فریق نہیں بن سکتا،

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوں ہم کچھ نہ کریں ،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شکایت نہ کرے تو الیکشن کمیشن خاموش بیٹھا خلاف ورزیاں دیکھتا رہے

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ کا مطلب کیا ہے کہ آپ کے موکل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ؟ وکیل علی امین نے کہا کہ سیاسی کارکن عوام کی خوشی غمی میں شرکت کرتے ہیں جہاں عوام ان کو اپنے مسائل بتاتے ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سیاسی کارکن سے جب آپ وفاقی وزیر بنتے ہیں تو آپ کی ذمہ داری بڑھتی ہے ، ضابطہ اخلاق صرف الیکشن کمیشن نے نہیں بنایا بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے طے پاتا ہے علی امین کے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کارروائی ختم کرے ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ آئندہ خلاف ورزی نہیں ہوگی الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں علی امین گنڈا پور سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے جے یو آئی امیدوار کی مہم چلانے پر پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو نوٹس جاری کر دیا ہے،الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متحرک ہوگیا الیکشن کمیشن نے جے یو آئی امیدوار کی مہم چلانے پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 فروری کو طلب کرلیا۔ الیکشین کمیشن نے سرکاری افسر ضیا الرحمان کو دعوت دینے والے جے یو آئی امیدوار کو بھی نوٹس جاری کر دیا

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر،گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

علی امین گنڈا پور پر جرمانہ کے باوجود کسی قسم کا اثر نہیں ہوا،چیف الیکشن کمشنر

Comments are closed.