تنازعات میں گھری رہنے والی وینا ملک جو ایک عرصہ سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے خواتین کے حوالے سے بات کی ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ مردوں کی تربیت ایسی ہونی چاہیے کہ وہ عورت کی عزت کو اپنا اولین فرض سمجھیں، دوسری طرف خواتین کی تربیت ایسی ہونی چاہیے کہ ان کو پتا ہونا چاہیے کہ ان کے حقوق کیا ہیں اور ان حقوق کو حاصل کرنے کے لئے انہیں کیا کرنا ہے. وینا ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نہ کوئی فلم خواتین سے برا سلوک کرنے کی ترغیب دیتی ہیں اور نہ ہی کوئی فیشن اسکی بے توقیری کرنے کی ترغیب دیتا ہے. یہ سب مرد کے خود کا ذہنی خلل ہوتا ہے. اصل بات یہ ہے کہ مرد کی بچپن سے ہی
تربیت خواتین کے حوالے سے اس طرح کی جانی چاہیے کہ وہ عورت چاہے اور اسکے گھر کی ہو یا باہر کی اسکو عزت کی نظر دیکھے اور اسکے ساتھ حسن سلوک کرے اسکو اپنے فیصلوں میں آزاد رکھے. وینا ملک نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر مردوں کو اپنی مرضی کی زندگی جینے کا حق حاصل ہے ایسے ہی عورتوں کو بھی ان کی مرضی کی زندگی جینے کا حق حاصل ہے. صرف پاکستان ہی نہیںامریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی خاتون کی بے توقیری ہوتی ہے جو کہ نہیں ہونی چاہیے .